عراق میں حملے ،15 ہلاک ، انتخابات سے قبل کشیدگی

بغداد 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )دو سلسلہ وار بم دھماکوں سے بغداد کے شمال مشرقی علاقہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی فوج کے تخلیہ کے بعد عراق میں پہلی بار پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیںلیکن اس سے پہلے خودکش بم حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے ملک گیر سطح پر کشیدگی پھیل گئی ہے اور یہ سوالات کئے جارہے ہیں کہ کیا عراق کی فوج دو کروڑ اہل رائے دہندوں کا تحفظ کرنے کے قابل ہیں۔ 10 خودکش بم حملوں سے 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وزیر اعظم نوری المالکی پر تشدد میں زبردست اضافہ کی وجہ سے سخت تنقید کی جارہی ہے ۔
شیعہ وزیر اعظم نے پرتشدد جہادیوں کے خلاف جنگ کا بگل بجادیا ہے۔