امریکہ کو یوکرین پر حملہ نہ کرنے کا روسی تیقن

واشنگٹن 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )روس نے امریکہ کو تیقن دیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ نہیں کرے گا جبکہ امریکہ نے جارحیت جاری رکھنے پر روس کو مزید یکا و تنہا کردینے اور مزید سفارتی و معاشی دباو ڈالنے کا انتباہ دیا ۔ وزیر دفاع امریکہ چک ہیگل نے وزیر دفاع روس سرجی شوئیگو سے کل ٹیلی فون پر بات چیت کی اور واضح کیاکہ حکومت یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھے جائیں اور یوکرین کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں تک کردی جائیں بصورت دیگر روس کو مزید یکا و تنہا کردیا جائے گا اور مزید سیاسی و معاشی دباو ڈالا جائے گا ۔