پولنگ اسٹیشنوں میں موبائیل فون ساتھ لیجانے کی اجازت نہیں

حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں پہلے مرحلہ کے تحت علاقہ تلنگانہ کے 17 لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقہ جات کے لئے 30 اپریل کو صبح 7 بجے تا 6 بجے شام منعقد ہونے والی رائے دہی کے موقع پر پولنگ اسٹیشن میں موبائیل فونس ساتھ رکھنے کی کسی کو اجازت نہیں رہے گی۔ بلکہ مرکز رائے دہی میں موبائیل فون رکھنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر بھنور لعل نے یہ بات بتائی اور رائے دہندوں سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے مرکز رائے دہی جاتے وقت اپنے ساتھ سل فون ہرگز نہ رکھیں اور پولنگ عہدیداروں کے ساتھ رائے دہی کے پرامن انعقاد کی اپیل کی۔