ملیشیاء میں 10 اسلامی انتہاء پسند گرفتار

2 خواتین اور 8 افراد پر اعتدال پسند مسلم ملکوں میں حملوں کا منصوبہ بنانے کا الزام
کوالالمپور ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیاء میں ایک اسلامی دہشت گرد سیل سے مبینہ روابط کی بنیاد پر بشمول دو خواتین 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ سیل ملیشیاء کے علاوہ دیگر اعتدال پسند مسلم ملکوں میں دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ ملک کے مختلف مقامات سے گذشتہ روز بشمول ایک خاتون 9 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور آج مزید ایک خاتون کو کوالالمپور میں گرفتار کیا گیا۔

وزیرداخلہ احمد زاہد حامدی نے کہا کہ دونوں خواتین بھی 10 مشتبہ افراد میں شامل ہیں جنہیں ملیشیاء اور دیگر اعتدال پسند مسلم ممالک میں دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے قبضہ سے اہم تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کے نقشہ ضبط کرلئے ۔ ان افراد کی عمریں 22 سے 55 سال کی ہیں۔ قومی پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے کہا کہ انہیں کوالالمپور کے قریب شمالی ریاست کیدا سے گرفتار کیا گیا جو تھائی لینڈ کی سرحد سے متصل ہے۔گرفتار افراد میں طلبہ ،مشکل کام کرنے والے کارکن اور ماہر فن کاریگر شامل ہیں۔وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک خاتون کو آج صبح کوالالمپور کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم دیگر ارکان کی شناخت کی کوششوں میں مصروف ہیں‘‘۔