امریکی عدالت میں کانگریس پر 1984 فسادات مقدمہ خارج

نیو یارک 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ کی عدالت نے 1984 کے سکھ دشمن فسادات کے دوران کانگریس کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جو مقدمہ ایک سکھ تنظیم نے دائر کیا تھا خارج کردیا اور کہا کہ یہ واقعات امریکہ کی دخل اندازی اور فکر مندی کی وجہ نہیں ہے چنانچہ امریکہ کی کسی عدالت نے بھی اس مقدمہ کی سماعت نہیں کی جاسکتی ۔ اس طرح ہندوستان کی کانگریس پارٹی کو امریکہ میں قانونی کارروائی سے راحت حاصل ہوئی۔ یہ مقدمہ ’’سکھ برائے انصاف ‘‘نامی تنظیم نے دائر کیا تھا ۔