کاغذ نگر کے محلے نوگاؤں بستی میں چوری

کاغذنگر ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر جلگاؤں نارائن راؤ سرکل انسپکٹر آف پولیس کاغذ نگر کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر کے محلے نوگاؤں بستی میں شام کے پانچ بجے پلی بھیمیا کے مکان میں چوری ہوگئی ۔ مکینوں کی غیرموجودگی میں چور ملیا کے مکان میں داخل ہو کر الماری میں رکھے زیورات اور نقد پندرہ سو روپئے چرانے میں کامیاب ہوگیا پلی بھیمیا

انتقال

ورنگل ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ فاطمہ النساء بیگم زوجہ مرحوم خواجہ معین الدین موظف اسسٹنٹ اگریکلچرل آفیسر محلہ قاسم دولہا ورنگل کا بعمر 85 سال کی عمر میں بتاریخ 30 مئی بروز ہفتہ مختصر سے علالت کے بعد انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 31 مئی بروز اتوار عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل ، مولانا محمد الیاس رضوی امام و خطیب مسجد مدینہ کی امامت می

سڑک حادثہ میں بھائی بہن ہلاک

نظام آباد:31؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں بھائی اور بہن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ 44 جکران پلی منڈل کے سکندرا پور کے علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب موڑتاڑ منڈل کے موضع دونکل کے شرد چندر ریڈی اور اس کی بڑی بہن ششمیتا ریڈی نے بی ٹیک مکمل کیا تھا۔ ذریعہ کار حیدرآباد سے شرد چندرا ریڈی، ششمیتا ریڈی موڑتاڑ کے دونکل ا

شکست کے خوف سے تلگودیشم قائدین کی گرفتاری

حیدرآباد ۔/31 مئی (سیاست نیوز) قائد تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی مسٹر ای دیاکرراؤ نے چندرشیکھرراؤ حکومت کی سازشوں اور طرز عمل پر کا اظہار کیا اور کہا کہ ایم ایل سی انتخابات میں پانچویں امیدوار کی شکست کے خوف سے چندرشیکھرراؤ تلگودیشم قائدین کے خلاف غیر قانونی کسیس درج کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے رکن اسمبلی کوکٹ پلی مسٹر کرشنا راو کو

رکن اسمبلی کو رشوت دینے کی کوشش‘ تلگودیشم لیڈر ریونت ریڈی گرفتار

حیدرآباد /31 مئی (سیاست نیوز) قانون ساز کونسل کے انتخابات سے عین قبل ایک نامزد رکن اسمبلی کو پچاس لاکھ روپئے کی رشوت دینے کی کوشش کے دوران تلنگانہ کی اینٹی کرپشن بیورونے تلگو دیشم رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی کو آج رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔ انتہائی خفیہ اور منصوبہ بندی کے تحت کی گئی اس کارروائی کے بعدسیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ تفصی

گرمی کی لہر برقرار ، جملہ 2248 اموات

نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2248 تک پہونچ گئی ہے ۔ ریاست آندھراپردیش سب سے زیادہ متاثر رہی جہاں آج مزید 41 افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ ناگپور میں درجہ حرارت 47.1 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ اترپردیش کے بنڈہ میں درجہ حرارت 46.4 تھا ۔ اڈیشہ میں سن اسٹروک کی وجہ سے مرنے وا

وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو مملکت فلسطین کے قیام کیلئے پابند عہد

یروشلم ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا ہے کہ وہ مملکت فلسطین کے قیام کیلئے پابند عہدہیں ۔ انہوں نے فلسطینی قیادت پر غیرمشروط مذاکرات کیلئے آمادہ ہونے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقل امن کا مقصد اسی صورت میں حاصل کیا جاسکتا ہے کہ دونوں عوام کیلئے دو ریاستیں ہوں ۔ نتن یاہو نے دورہ کنندہ وزیر خارجہ

مودی کو بیرونی دوروں پر 65تحائف

نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک سال کے دوران کئے گئے بیرونی دوروں کے موقع پر جملہ 65 تحائف مالیتی 3.11 لاکھ روپئے وصول ہوئے ۔ آر ٹی آئی سوال پر یہ انکشاف ہوا ۔ مودی کو /19 فبروری کو سونے اور ہیروں سے جڑا بٹن بطور تحفہ دیا گیا ۔ اس کے علاوہ انہیں دو مرتبہ ٹی سیٹ اور کتابیں بھی بطور تحفہ ملی