کاغذ نگر میں لُو لگنے سے 40 سالہ آنگن واڑی آیا کی موت

کاغذ نگر ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر متجم سرینواس ڈسٹرکٹ پریسڈنٹ
CITU کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر کے محلے رکشا کالونی کی رہنے والی (40) سالہ آنگن واڑی ایا فاطمہ انجم لو لگنے سے فوت ہوگئی ۔ اس کے شوہر ریاض نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ صبح آفس گئی تھی اور شام کو چار بجے گھر لوٹی تو شدید گرمی کی وجہ اس کی طبعیت بگڑ چکی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دم توڑ دیا ۔ واضح رہے کہ کاغذ نگر اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں شدید گرمی کے سبب عوام پریشان ہیں اور اب تک کئی اموات ہوچکے ہیں ۔