رکن اسمبلی ایم کرشنا راؤ کے خلاف تلگوناڈو کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد 31 مئی ( این ایس ایس ) ایم ایل سی انتخابات سے عین قبل کوکٹ پلی رکن اسمبلی ایم کرشنا راؤ کی برسر اقتدار ٹی آر ایس میں شمولیت پر برہم تلگوناڈو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں نے آج صبح ان کی قیامگاہ تک مارچ کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ تاہم پولیس عملہ وہاں پہونچ گیا اور اس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا ۔ احتجاجیوں کی اس موقع پر پولیس کے ساتھ لفظی جھڑپ ہوئی ۔ ایم کرشنا راؤ کوکٹ پلی حلقہ سے تلگودیشم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں تاہم انہوں نے کل چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا ۔