تلگودیشم ارکان اسمبلی نا معلوم مقام منتقل

حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) ایم ایل سی انتخابات کیلئے کل یکم جون کو ہونے والے رائے دہی سے قبل تلگودیشم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے تمام ارکان اسمبلی کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی پانچویں امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے دیگر پارٹیوں کے ارکان کو مختلف ترغیبات کے ذریعہ پارٹی میں شامل کرلینے میں مصروف ہے ۔ اسی کوشش کے طور پر رکن اسمبلی تلگودیشم کوکٹ پلی کو کل ٹی آر ایس میں شامل کرلیا گیا ۔پارٹی قیادت کو مزید ارکان اسمبلی کے انحراف کا خدشہ تھا جسکے پیش نظر ارکان اسمبلی کو کسی نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ ایم ایل سی انتخابات کیلئے کل یکم جون کو رائے دہی ہوگی ۔