انتقال

ورنگل ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ فاطمہ النساء بیگم زوجہ مرحوم خواجہ معین الدین موظف اسسٹنٹ اگریکلچرل آفیسر محلہ قاسم دولہا ورنگل کا بعمر 85 سال کی عمر میں بتاریخ 30 مئی بروز ہفتہ مختصر سے علالت کے بعد انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 31 مئی بروز اتوار عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل ، مولانا محمد الیاس رضوی امام و خطیب مسجد مدینہ کی امامت میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مستان شاہ صاحب قبلہ ورنگل میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحومہ خواجہ عظیم الدین ٹیچر گورنمنٹ پرائمری اسکول معصوم علی ورنگل ، تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری کی والدہ ہوتی ہیں ۔