سڑک حادثہ میں بھائی بہن ہلاک

نظام آباد:31؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں بھائی اور بہن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ 44 جکران پلی منڈل کے سکندرا پور کے علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب موڑتاڑ منڈل کے موضع دونکل کے شرد چندر ریڈی اور اس کی بڑی بہن ششمیتا ریڈی نے بی ٹیک مکمل کیا تھا۔ ذریعہ کار حیدرآباد سے شرد چندرا ریڈی، ششمیتا ریڈی موڑتاڑ کے دونکل آرہے تھے کہ بال نگر کے پاس سڑک پر کتّا آگیا ۔ کتے کو بچانے کے دوران کارڈیوائیڈر سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں شرد چندر ریڈی برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ ششمیتا ریڈی کو شدید زخمی حالت میں حیدرآباد یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے نظام آباد منتقل کیا گیا جبکہ کار ڈرائیور سریش بھی زخمی ہونے پر نظام آباد کے خانگی دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ پولیس جکران پلی نے اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔