کانگریس کا احتیاط ‘ ارکان اسمبلی کا گولکنڈہ ریسارٹ میں کیمپ

حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کی چھ نشستوں کیلئے ارکان اسمبلی کوٹہ کے تحت انتخابات کے سلسلہ میں یکم جون کو رائے دہی کیلئے کانگریس نے اپنے ارکان اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے گولکنڈہ ریسارٹس میں ارکان کا ایک کیمپ رکھا ہے ۔ کیمپ میں ارکان اسمبلی اکٹھا ہورہے ہیں اور آج شام تک تمام ارکان کو گولکنڈہ ریسارٹس پہونچ جانے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس مسٹر اتم کما رریڈی اور قائد اپوزیشن کے جاناریڈی نے اقدامات کئے ہیں ۔ کل صبح اسی ریسارٹ سے ارکان اسمبلی راست بس کے ذریعہ اسمبلی پہونچیں گے اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔