ہندوستانی ہاکی ٹیم برائے جاپان سیریز کی نامزدگی

نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج مینس ہاکی سیریز کیلئے 24 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جو جاپان کے خلاف بھوبنیشور میں 3 تا 9 منعقد شدنی مقابلوں میں حصہ لے گی۔ اس سیریز کیلئے تیاری کیمپ جو 22 اپریل کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا، آج اختتام پذیر ہوا۔ نامزد ٹیم بھوبنیشور کیلئے یکم مئی کو روانہ ہوگی۔ یہ سیریز اہم

زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی

ہرارے ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیرمین زمبابوین کرکٹ یونین نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ چیرمین ولسن مناسے نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’’میں زمبابوے کی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی تصدیق

قذافی اسٹیڈیم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مہربند

کراچی، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے محکمہ اکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر قذافی اسٹیڈیم واقع لاہور کو مہربند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اکسائز ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم پر 5 کروڑ 83 لاکھ 5ہزار 483 روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔ اک

بلاول بھٹی بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ اسکواڈ میں شامل

لاہور، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بلاول بھٹی کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق بلاول کو راحت علی کی جگہ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ راحت بنگلہ دیش کیخلاف ونڈے سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کو بنگلہ دیش کیخلاف بقیہ میچوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ میچ میں بلاول ک

نیوزی لینڈ اوپن میں ہندوستان کی مہم ختم

آکلینڈ ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ اوپن گرانڈ پری گولڈ کے 120,000 امریکی ڈالر والے ایونٹ میں ہندوستانی مہم آج اختتام پذیر ہوگئی جبکہ آنند پوار اور رچیتا سہدیو نے یہاں اپنے متعلقہ مقابلے ہار دیئے۔ 11 ویں سیڈ پوار جنوبی کوریائی تھرڈ سیڈ لی ہیون اِل نے مینس سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں یہاں نارتھ شور ایونٹس سنٹر میں 34 منٹ کی مسابقت میں

پرفل پٹیل وائس پریسیڈنٹ اے ایف سی منتخب

نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر پرفل پٹیل کو آج ایشین فٹبال کنفڈریشن کے نائب صدر کے عہدہ کیلئے بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔ ایس اے ایف ایف ریجن کیلئے اُن کا انتخاب بحرین میں منعقدہ اے ایف سی کانگریس میں عمل میں آیا ہے۔ اس تبدیلی سے ہندوستان کو اے ایف سی میں قابل لحاظ نمائندگی مل جائے گی اور پٹیل نے تمام

کرس گیل کا ٹوئنٹی 20 میں ورلڈ ریکارڈ

بنگلور و، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 500 چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ گیل نے جاریہ آئی پی ایل میں گزشتہ روز رائل چیلنجر بنگلور کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ میزبان بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں گیل کی اننگز صرف 10

وِمبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ

لندن ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سال کے سب سے بڑے گرانڈ سلام ٹینس ایونٹ کا آغاز 29 جون کو ہوگا۔ ٹورنمنٹ کی انتظامیہ نے ایونٹ کو مزید پرکشش بنانے کیلئے انعامی رقم 1.76 ملین سے بڑھا کر 1.88 ملین پاؤنڈز کر دی ہے۔ اس حوالے سے آل انگلینڈ کلب چیرمین بروک فلپ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹورنمنٹ کی اہمیت کو بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ اس بار ایون

قران

کیا ہم نے ہلاک نہیں کردیا جو ان سے پہلے تھے۔ (سورۃ المرسلات۔۱۶)

حدیث

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب میری امت کے لوگ تکبر کی چال چلنے لگیں گے اور بادشاہوں کے بیٹے کہ وہ فارس و روم کے شاہزادے ہوں گے، ان کی خدمت کریں گے (بایں طور کہ اللہ تعالی اہل فارس و روم کے علاقوں اور شہروں کو مسلمانوں کے زیر نگیں کردے گا اور وہ فتوحات حاصل کریں گے تو اس کے ن

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ

خلیفۂ اول، یار غار، صاحب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم، جانشینِ حبیب خدا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ کی فضیلت انبیاء عظام علیہم السلام کے بعد تمام لوگوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خالق کائنات اﷲ رب العزت نے کلام پاک میں کئی مقامات پر حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالی عنہ کے متعلق بیان فرمایا ہے، جن میں سے ایک آیت کا ترجمہ

اللہ تعالیٰ کی رحمت ، بخشش کا سبب

قرآن و حدیث میں نیک اعمال کی جانب ترغیبات سے بدیہی طورپر یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ اعمال صالحہ کی وجہ سے آخرت میں کامیابی ہو جائے گی اور انسان جنت میں پہنچ جائے گا۔ قرآن کریم کی متعدد آیات سے یہی بات مترشح ہوتی ہے، بلکہ ایک آیت میں تو صاف طورپر بیان کردیا گیا کہ جنت کے وارث تم اپنے اعمال ہی کی وجہ سے بنائے جاؤ گے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا:

اللہ تعالیٰ کا ذکر

مرسلہ

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اللہ تعالیٰ نے بڑا عمدہ کلام (قرآن پاک) نازل فرمایا، جو ایسی کتاب ہے کہ بار بار دہرائی گئی ہے، جس سے ان لوگوں کے بدن کانپ اٹھتے ہیں، جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ پھر ان کے دل نرم ہوکر اللہ کے ذکر کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے، جس کو چاہتا ہے اس کے ذریعہ ہدایت فرمادیتا ہے‘‘۔ (سورۃ الزمر)