محمد حفیظ کے 224 رنز ، پاکستان کھُلنا ٹسٹ میں مکمل حاوی

کھلنا ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میں اوپنر محمد حفیظ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت بڑی سبقت حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ کھلنا ٹسٹ کے آج یہاں تیسرے دن پاکستان نے اپنی جوابی اننگز کو 227/1 سے آگے بڑھانا شروع کیا تو حفیظ اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا

ممبئی کو راجستھان سے بدلہ لینے کا سنہری موقع!

ممبئی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) معقول آرام کے بعد تازہ دم ممبئی انڈینس کی یہی کوشش رہے گی کہ سفر کی تھکن سے دوچار راجستھان رائلز کے مقابل بازی پلٹ دیں جب دونوں سابقہ چمپینس انڈین پریمیر لیگ کرکٹ میچ میں کل یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں صف آرا ہوں گے۔ ایم آئی کو آر آر کے مقابل ناکامی ہوئی تھی جب دونوں کا سامنا پہلے مرحلے کے میچ منعقدہ احمد