ہندوستانی ہاکی ٹیم برائے جاپان سیریز کی نامزدگی

نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج مینس ہاکی سیریز کیلئے 24 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جو جاپان کے خلاف بھوبنیشور میں 3 تا 9 منعقد شدنی مقابلوں میں حصہ لے گی۔ اس سیریز کیلئے تیاری کیمپ جو 22 اپریل کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا، آج اختتام پذیر ہوا۔ نامزد ٹیم بھوبنیشور کیلئے یکم مئی کو روانہ ہوگی۔ یہ سیریز اہم ترین ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کی تیاری کا حصہ رہے گی، جو رواں سال جون میں مقرر ہے۔ انڈین ٹیم نے حالیہ سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسرا مقام پایا، اور اب جاپان کے خلاف جیت کیلئے کوشاں ہوگی۔