وِمبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ

لندن ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سال کے سب سے بڑے گرانڈ سلام ٹینس ایونٹ کا آغاز 29 جون کو ہوگا۔ ٹورنمنٹ کی انتظامیہ نے ایونٹ کو مزید پرکشش بنانے کیلئے انعامی رقم 1.76 ملین سے بڑھا کر 1.88 ملین پاؤنڈز کر دی ہے۔ اس حوالے سے آل انگلینڈ کلب چیرمین بروک فلپ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹورنمنٹ کی اہمیت کو بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ اس بار ایونٹ میں سربیائی ٹینس اسٹار نوواک جوکویچ اور کویتوا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

16 واں بوسٹن کپ 2015ء
حیدرآباد ، 30 اپریل ( راست )بوسٹن مشن ہائی اسکول کے زیراہتمام ہر سال گرما کی اسکولی تعطیلات کے دوران ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا 16 واں ایڈیشن 11 مئی کو یہاں ایس سی ایف اسپورٹس کامپلکس، مانصاحب ٹینک میں شروع ہوگا۔ اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن (ایس سی ایف) کی سرپرستی میں مختلف اسکولس اور اکیڈیمیوں کیلئے انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 کے زمروں میں مقابلے ہوں گے۔ کرسپانڈنٹ بوسٹن مشن اسکول شاکر احمد (09246362299) نے بتایا کہ انٹریز تیزی سے حاصل ہورہی ہیں۔