بلاول بھٹی بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ اسکواڈ میں شامل

لاہور، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بلاول بھٹی کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق بلاول کو راحت علی کی جگہ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ راحت بنگلہ دیش کیخلاف ونڈے سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کو بنگلہ دیش کیخلاف بقیہ میچوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ بنگلہ دیش کیخلاف ٹسٹ میچ میں بلاول کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ 23 سالہ بلاول 6 مئی کو شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ سے قبل ڈھاکہ پہنچ جائیں گے۔ بنگلہ دیش میں مہمان ٹیم کو کئی کھلاڑیوں کے زخموں نے پریشان کیا ہے۔