کرس گیل کا ٹوئنٹی 20 میں ورلڈ ریکارڈ

بنگلور و، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 500 چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ گیل نے جاریہ آئی پی ایل میں گزشتہ روز رائل چیلنجر بنگلور کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ میزبان بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں گیل کی اننگز صرف 10 رنز تک محدو رہی لیکن اس دوران انہوں نے ٹم ساؤدھی کو چھکا لگا کر 500 چھکے لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ وہ اب تک آئی پی ایل کے 74 میچوں میں 201 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ اب تک 569 چوکے لگا چکے ہیں جبکہ اس معاملے میں آسٹریلیا کے براڈ ہاج (638 ) اول ہیں۔