جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا آج سے آخری ٹسٹ

کیپ ٹائون، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹسٹ کل سے کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقی ٹیم نے تیسرے ٹسٹ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ کپتان ہاشم آملہ پرامید ہیں کہ انکی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے ٹسٹ میں بہتر کارکردگی تو د

ہم نے اپنی طرز سے کھیلا ہے سیریز جیت کی اہمیت: ہاڈن

سڈنی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف ڈرا تیسرے کرکٹ ٹسٹ میں اپنی ٹیم کی حکمت عملی کی مدافعت کرتے ہوئے آسٹریلیائی وائس کیپٹن براڈ ہاڈن نے آج کہاکہ میزبانوں نے ہندوستان کو سیریز سے باہر کرنے کے بعد اپنی مرضی کے مطابق کھیل کھیلا ہے۔ ’’ہم نے سیریز جیت لی، یہی اہم چیز ہے جو ہمیں حاصل ہوئی۔ میرے خیال میں ہمیں اُس انداز میں

انسپورٹز سنٹر کا ٹی ٹوئنٹی گلف کپ کیلئے دوبئی ٹور

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (پریس نوٹ) گلف کپ جو دنیا بھر کے اسکولس، کلبس، اکیڈیمیوں کیلئے باوقار ایونٹ ہے، شروع ہوچکا ہے۔ اِس ایونٹ میں جنوری 2014 ء کے گزشتہ ایڈیشن میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا اور نہ صرف یو اے ای بلکہ دنیا بھر کے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پر بھی اِسے معقول کوریج ملا۔ اِس مرتبہ بھی زائداز 32 ٹیمیں (384 کھلاڑیوں سے زیادہ) گلف ک

محمد حفیظ کا غیر رسمی بائیو میکانک ٹسٹ مکمل

چنائی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راونڈر محمد حفیظ غیر رسمی بائیو مکینک ٹسٹ مکمل ہو گیا، رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل راونڈر محمد حفیظ بھارت کے شہر چنائی میں مشکوک باولنگ ایکشن کیلئے غیر رسمی بائیو مکینک ٹسٹ کیلئے گئے تھے ان کا ٹسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ ایک ہفتے تک آنے

تمیم انڈر 14 حیدرآباد ٹیم میں شامل 4 جنوری کو چینائی روانگی

حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ساوتھ زون انٹر اسٹیٹ انڈر 14 کرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کیلئے ابھرتے کھلاڑی سید تمیم کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ٹیم کے انتخاب کے سلسلہ میں سلیکشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا کرکٹ اسو سی ایشن کے ماہرین نے 15 رکنی ٹیم میں سید تمیم کا انتخاب کیا ۔ انہیں اوپنر بیسٹمین کے ط

حدیث شریف

حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سچ کو اختیار کرو سچ بولنا نیکی کا راستہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے۔ جو آدمی ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے وہ اللہ کے نزدیک صدیق لکھ دیا جاتا ہے۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگو ، آسانی پیدا کرو مسلمانوں کو مشکل میں نہ ڈالو، نفرت پیدا کرنے کی کوشش نہ کرو ۔
(بخاری، مسلم)

شادی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد نعیم چودھری وکیل پہلوان کی دختر کاعقد نکاح جناب محمد قاسم قریشی کے فرزند مسٹر محمد عارف قریشی حال مقیم دبئی سے 29 دسمبر کو مینار گارڈن نیا پل میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست احباب ، رشتہ داروں اور علماء ، سیاسی قائدین ، بالخصوص الحاج محمد سلیم ایم ایل سی ، انجن کمار یا

مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ

دونوں شہروں میں نئے سال کا جشن

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں سال نو 2015کی تقاریب جوش و خروش سے منائی گئیں۔ پولیس کی سخت ترین سیکورٹی کے درمیان سڑکوں پر نوجوانوں کو سال نو کا جشن مناتے ہوئے رقص و سرور میں مصروف دیکھا گیا۔ موٹر سیکل ریالیاں نکالی گئیں خاص کر شہر کے مرکزی مقام ٹینک بنڈ پر جشن کا ماحول تھا۔ شہر کے کلبس اور ہو

ریاست کی ترقی اور وزراء کی کارکردگی پر چیف منسٹر کی خصوصی توجہ

حیدرآباد۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ ریاست کی ترقی اور مختلف محکمہ جات کی کارکردگی پر خصوصی توجہ مرکوز کرچکے ہیں۔ ریاستی کابینہ میں جملہ 18 وزراء کی شمولیت کے بعد چیف منسٹر مختلف اہم محکمہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پارلیمنٹری سکریٹریز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ وزراء کے علاوہ چیف منسٹر نے 6 پارل

۔ 67ویں صنعتی نمائش کا آج آغاز

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں 67 ویں کل ہند صنعتی نمائش کا حسب روایت یکم جنوری سے آغاز ہوگا۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ مہمان خصوصی ہوں گے جس میں ملک بھر کے 2500 سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کریں گے اور46دن تک جاری رہنے والی اس نمائش کو 23تا35 لاکھ شائقین دیکھیں گے ۔ نمائش کے آغاز سے قبل نمائش سوسائٹی کے ذ

ڈی ایڈ میں داخلوں کیلئے مشترکہ کونسلنگ

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دو سالہ ڈی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے مشترکہ طور پر دونوں ریاستوں کے محکمہ اسکولی تعلیم کے عہدیداروں نے سال 2014-15 ڈی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے کونسلنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح اب یہ کونسلنگ دو مرحلوں میں ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ 7جنوری سے ڈائیٹ سیٹ 2014 کی پہلے

ایس ای ٹی، ٹی ایس و اے پی کے درخواست گذاروں کو اطلاع

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ایس ای ٹی، ٹی ایس اینڈ اے پی 2014 کیلئے داخل کردہ درخواستوں کے امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے موقف اور تفصیلات کی جانچ کرلیں خاص کر امیدوار کا نام، والد و والدہ کا نام، فیس، سماجی زمرہ، پی ایچ؍ وی ایچ موقف، تاریخ پیدائش، موبائیل نمبر، تصویر اور دستخط کے بارے میںسیٹ کے ویب سائیٹ www.settsap.org پر معل

بودھن میں جعلی نوٹوں کے چلن سے عوام کو اُلجھن

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بودھن ڈیویژن میں ان دنوں پانچ سو روپئے کے جعلی نوٹوں کے چلن کی اطلاع چل رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک کاروباری قومیائے ہوئے بینک میں29ہزار روپئے رقم جمع کرنے پہونچا جہاں بینک کے کیاشیئر نے پانچ سو کی ایک نوٹ جعلی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس پر ناقابل استعمال ہونے کا مہر ثبت کردیا۔ اس نوٹ پر سلسلہ نشان 7HR462764 درج

ساحلی آندھرا وتلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مغربی وسط خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث شمالی ساحلی آندھرا ، جنوبی ساحلی آندھرا تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ حیدرآباد و اطراف اکناف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

اشرار کے حملہ میں زخمی سید ساجد فوت

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نامعلوم اشرار کے حملہ میں زخمی سید ساجد فوت ہوگئے۔ بہادر پورہ پولیس نے ساجد کی موت کے بعد اقدام قتل کے مقدمہ کو تبدیل کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ سید ساجد پر 26ڈسمبر کی رات نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔ ساجد کو پولیس نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا تھا

شکایات کا ازالہ کرنے 15جنوری سے آن لائن نگرانکار نظام

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز)حکومت آندھرا پردیش نے شہریوں تک رابطہ کو یقینی بنانے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے اور ان کے مسائل کی یکسوئی پر توجہ دیا ہے۔ اس خصوص میں آن لائن شکایات کے ازالہ کا ایک نگرانکار نظام 15جنوری سے قبل کام کرے گا۔ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میکانزم کے ذریعہ عوام اپنی شکایات و نمائندگیوں اور دی