چندرا بابو نائیڈو نیا سال وجئے واڑہ میں منائیں گے

وجئے واڑہ۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کل یہاں نئے سال کی تقریب منائیں گے۔ وہ آج شام خصوصی طیارہ سے شہر پہنچ رہے ہیں۔ وہ ریاستی گیسٹ ہاوز میں شام گذاریں گے۔ وجئے واڑہ میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی،عہدیداروں اور مقامی اہم شخصیتوں سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں شام میں وہ جھپرا یرو موضع ض

سالار جنگ میوزیم میں 3تا 9جنوری خطاطی نمائش

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( پریس ریلیز ) قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد نے روز نامہ ’سیاست‘ کے تعاون سے اسلامی خطاطی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ عید میلادالنبی ﷺکے مبارک موقع پر یہ نمائش3جنوری تا 9جنوری 2015 نواب میر تراب علی بھون ویسٹرن بلاک، سکنڈ فلور سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ نمائش کا افتتاح ڈپٹی چیف منسٹر م

ٹائٹان کے نئے اسٹور کا ودیا نگر میں آغاز

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے ممتاز واچ ریٹیلر ، ٹائٹان واچس کی جانب سے یہاں ودیا نگر میں اس کے نئے اسٹور کا آغاز کیا گیا ۔ اس اسٹور کا آغاز مسٹر سنجے بھٹا چارجی ، ریٹیل آپریشنس ہیڈ ٹائٹان کمپنی اور مسٹر ایم بھاسکر مورتی ، بزنس اسوسی ایٹ ، ٹائٹان کمپنی نے کیا ۔ 550 مربع فٹ پر پھیلے ہوئے اس اسٹور پر ٹائٹان برانڈس کے زائد

کیر ہاسپٹلس کا نیا ریکارڈ ، گردے کی پیوندکاری کے 500 آپریشنس کی تکمیل

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس حیدرآباد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے ملک میں گردے کی پیوندکاری کی 500 سرجریز انجام دینے اور اس کی تکمیل کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس میں 300 سے زیادہ آپریشنس اس کے فلیگ شپ ہاسپٹل واقع روڈ نمبر 1 ، بنجارہ ہلز حیدرآباد میں انجام دئیے گئے ۔ اس سروسیس کو 2004 میں شروع کیا گیا تھا ۔ ڈ

نئے میٹرئیلس کے ایریا مین ریسرچ کی ضرورت سکریٹری دفاع ڈاکٹر اویناش چندر کا لکچر

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری دفاع ڈاکٹر اویناش چندر نے نئے میٹرئیلس کے ایریا ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی ضرورت پر زور دیا ۔ اے پی اکیڈیمی آف سائنسیس حیدرآباد کے سالانہ کنونشن میں ’ میٹرئیلس فار ڈیفنس اینڈ نیشن بلڈنگ ‘ پر لکچر دیتے ہوئے ڈاکٹر اویناش چندر نے کہا کہ تیز رفتاری اور رینج ایفیشینسی جیسی ضرورتوں کو حاصل کرن

نلسار یونیورسٹی میں ایم بی اے مماثل مینجمنٹ کورس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نلسار یونیورسٹی آف لا سنٹر فار مینجمنٹ اسٹیڈیز نے سال 2015-17 کے دوران ایم بی اے میں داخلہ پروگرام کا اعلان کیا ہے جو کہ N-MET-2015 پر مشتمل ہوگا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی کے بموجب پروگرام میں داخلہ کے لیے کیاٹ 2014 ایکس اے ٹی ۔ 2015 ، سی میاٹ 2014 ، جی میاٹ / جی آر ای میں رینک حاصل کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ N-ME

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات کا اختتام،معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے زیر اہتمام اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات 27 تا 31 دسمبر 2014 کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان امتحانات میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 7 مراکز اور اضلاع میں 10 امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ شہر حیدرآباد میں ، گو

برادران وطن میں پیغمبر اسلام کا تعارف وقت کی ضرورت

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : داعی اسلام مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی و ڈاکٹر سراج الرحمن سیول سرجن کا رکھا ہوا کتابچہ Tell me about Mohammed pbuh جو کہ تلگو ، انگریزی میں ہے ۔ عید میلاد کے موقع پر برادران وطن میں پیش کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کو مساوات ، خوش خلقی ، عالمی بھائی چارہ کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جس سے آپس میں محبت ا

نیا سال 2015 روزگار کا سال ثابت ہوگا

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : نیا سال 2015 روزگار کا سال ثابت ہوگا ۔ اس سال نئی ریاست تلنگانہ کے وجود میں آنے کے بعد نوجوان طبقہ نے سب سے زیادہ سرکاری ملازمتوں کے حصول کی توقعات رکھی تھی چنانچہ ریاستی حکومت نے ایک لاکھ سات ہزار سرکاری مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے ۔ چنانچہ اس ضمن میں دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ پروگرا

آندھرا پردیش و تلنگانہ میں آر ٹی سی کی آمدنی میں اضافہ کی کوشش

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ و آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن انتظامیہ دونوں ریاستوں میں آر ٹی سی بس مسافرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں میں مزید بہتری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آر ٹی سی کی آمدنی میں اضافہ کرنے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کررہا ہے ۔ علاوہ ازیں مسافروں کو سفر کی مزید سہولتوں کی فراہمی کے ا

سرگرم روڈی شیٹرس کی روڈی شیٹ بند کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سال 2015 پرانے شہر کے قدیم روڈی شیٹرس کیلئے پولیس کی جانب سے ایک سوغات ثابت ہو رہا ہے ۔ گذشتہ کئی سالوں سے تقریباً 20 سال سے روڈی شیٹر کا لیبل لئے گھومنے والے کل سے عام شہریوں کے زمرے میں آجائیں گے ۔ سٹی پولیس نے عوام دوست پالیسیوں کے تحت غیر سرگرم روڈی شیٹرس کی شیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس خصوص میں آج پ

نئے سال میں خواتین کی حفاظت کیلئے نیا سفر

حیدرآباد۔/31 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس نے نئے سال 2015 کے آغاز پر تمام شہریوں کو اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے مقصد سے ایک منفرد پروگرام شروع کیا ہے جس کوHawk Eye ’ عقاب کی نظر ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقصد سے موبائیل ایپ بھی متعارف کیا گیا ہے۔ عوام دوست اور ذمہ دار پولیس کے نظریہ کے طور پر شروع کردہ یہ پروگرام ایک اہ

عادی سارق گرفتار مسروقہ زیورات ضبط

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نارتھ زون کی مہانکالی پولیس نے بین ریاستی عادی سارق سید محسن عرف اشو کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 520گرام مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون مسٹر ٹی سدھیر بابو نے بتایا کہ سید محسن متوطن وقارآباد ضلع رنگاریڈی ایک عادی سارق ہے اور اس نے گزشتہ دس سال میں 70سے زائد سرقے کئے تھ

جگدیش مارکٹ میں پولیس کی تلاشی مہم، 20گاڑیاں ضبط

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) موبائیل فونس کیلئے مشہور جگدیش مارکٹ واقع عابڈز میں سنٹرل زون پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون پولیس مسٹر وی بی کملاسن ریڈی کی قیادت میں آج دوپہر ایک بجے یہ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں مارکٹ میں موجود تمام گاڑیوں کے دستاویزات کی تنقیح کی گئی۔ تقریبا دو

میر پیٹ میں سڑک حادثہ مہلوک برقعہ خاتون کی عدم شناخت

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک برقعہ پوش خاتون سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ سب انسپکٹر عبدالحمید نے بتایا کہ اس خاتون کی عمر تقریباً 35 سال بتائی گئی ہے ۔ جو گلابی رنگ کی ساڑی میں ملبوس اور برقعہ میں موجود تھی ۔ کل رات میرپیٹ کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں یہ خاتون ہلاک ہوگئ