انسپورٹز سنٹر کا ٹی ٹوئنٹی گلف کپ کیلئے دوبئی ٹور

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (پریس نوٹ) گلف کپ جو دنیا بھر کے اسکولس، کلبس، اکیڈیمیوں کیلئے باوقار ایونٹ ہے، شروع ہوچکا ہے۔ اِس ایونٹ میں جنوری 2014 ء کے گزشتہ ایڈیشن میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا اور نہ صرف یو اے ای بلکہ دنیا بھر کے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پر بھی اِسے معقول کوریج ملا۔ اِس مرتبہ بھی زائداز 32 ٹیمیں (384 کھلاڑیوں سے زیادہ) گلف کپ کیلئے جمع ہوئے ہیں جو یو اے ای میں سب سے زیادہ یوتھ کرکٹ ٹورنمنٹ ثابت ہورہا ہے۔ شرکاء ٹیموں کا تعلق پاکستان، انگلینڈ، دوبئی، ہندوستان، قطر، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا شامل ہیں۔ حیدرآباد سے انسپورٹز سنٹر بھی گلف کپ کے شرکاء ٹیموں میں شامل ہے۔ ٹور کوچ سید ماجد اور ٹور منیجر سید معراج سابق رانجی ٹروفی کھلاڑی کے مطابق انسپورٹز کی ٹیم 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں پوتر اگروال (کیپٹن) ، محمد صادق احمد، انس، نعیم، سید عرفان اور سید صفدر شامل ہیں۔