محمد حفیظ کا غیر رسمی بائیو میکانک ٹسٹ مکمل

چنائی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راونڈر محمد حفیظ غیر رسمی بائیو مکینک ٹسٹ مکمل ہو گیا، رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل راونڈر محمد حفیظ بھارت کے شہر چنائی میں مشکوک باولنگ ایکشن کیلئے غیر رسمی بائیو مکینک ٹسٹ کیلئے گئے تھے ان کا ٹسٹ مکمل ہو گیا ہے جس کی رپورٹ ایک ہفتے تک آنے کا امکان ہے حتمی رپورٹ آنے کے بعد آئی سی سی میں ٹسٹ کیلئے رپورٹ کی جائے گی۔ محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کو باولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا جبکہ سعید اجمل نے باولنگ ایکشن کیلئے ٹسٹ دینے سے گریز کرتے ورلڈ کپ سے دستبر دار ہو گئے ہیں۔