ڈی ایڈ میں داخلوں کیلئے مشترکہ کونسلنگ

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں دو سالہ ڈی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے مشترکہ طور پر دونوں ریاستوں کے محکمہ اسکولی تعلیم کے عہدیداروں نے سال 2014-15 ڈی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے کونسلنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح اب یہ کونسلنگ دو مرحلوں میں ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ 7جنوری سے ڈائیٹ سیٹ 2014 کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ شروع کی جائے گی جو ویب کی بنیاد پر کونسلنگ کی جائے گی۔ اب تک صرف 409 ڈی ایڈ کالجوں کی فہرست ڈائیٹ سیٹ 2014 کنوینر مسٹر آر سریندر ریڈی کو وصول ہوئی ہیں اور 5جنوری تک ڈی ایڈ کالجوں سے متعلق فہرست ڈائیٹ سیٹ کنوینر کو موصول ہونے کی صورت میں اس فہرست میں شامل ڈی ایڈ کالجوں کو ہی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں شامل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلہ کی ڈائیٹ سیٹ 2014 کی کونسلنگ 2فبروری سے کی جائے گی۔