شکایات کا ازالہ کرنے 15جنوری سے آن لائن نگرانکار نظام

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز)حکومت آندھرا پردیش نے شہریوں تک رابطہ کو یقینی بنانے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے اور ان کے مسائل کی یکسوئی پر توجہ دیا ہے۔ اس خصوص میں آن لائن شکایات کے ازالہ کا ایک نگرانکار نظام 15جنوری سے قبل کام کرے گا۔ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میکانزم کے ذریعہ عوام اپنی شکایات و نمائندگیوں اور دیگر مسائل کا پتہ چلا سکتے ہیں۔ وہ اپنا آدھار نمبر یا شکایت کنندہ کا نمبر داخل کرکے اپنی درخواست کا موقف معلوم کرسکتے ہیں۔