ایس ای ٹی، ٹی ایس و اے پی کے درخواست گذاروں کو اطلاع

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ایس ای ٹی، ٹی ایس اینڈ اے پی 2014 کیلئے داخل کردہ درخواستوں کے امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے موقف اور تفصیلات کی جانچ کرلیں خاص کر امیدوار کا نام، والد و والدہ کا نام، فیس، سماجی زمرہ، پی ایچ؍ وی ایچ موقف، تاریخ پیدائش، موبائیل نمبر، تصویر اور دستخط کے بارے میںسیٹ کے ویب سائیٹ www.settsap.org پر معلوم کرسکتے ہیں۔ پروفیسر بی راجیشور ریڈی رکن سکریٹری ایس ای ٹی، ٹی ایس اینڈ اے پی 2014 عثمانیہ یونیورسٹی کے مطابق کسی تصحیح کی صورت میں امیدواروں کو 2جنوری سے 10جنوری کے دوران اپنا اسٹیٹس چیک آپشن کے تحت معلومات داخل کرنا چاہیئے۔