بودھن میں جعلی نوٹوں کے چلن سے عوام کو اُلجھن

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بودھن ڈیویژن میں ان دنوں پانچ سو روپئے کے جعلی نوٹوں کے چلن کی اطلاع چل رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک کاروباری قومیائے ہوئے بینک میں29ہزار روپئے رقم جمع کرنے پہونچا جہاں بینک کے کیاشیئر نے پانچ سو کی ایک نوٹ جعلی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس پر ناقابل استعمال ہونے کا مہر ثبت کردیا۔ اس نوٹ پر سلسلہ نشان 7HR462764 درج ہے۔ بودھن شہر کے کاروباری جعلی نوٹوں کے چلن کے باعث الجھن کا شکار ہیں۔