مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب یکم جنوری بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ آغاز حافظ محمد اسمعیل شریف کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا محمد احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

جلسہ میلاد
٭٭ کمیٹی مسجد والا جاہ صابر نگر کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ یکم جنوری کو بعد نماز عشاء عرب گلی سید علی گوڑہ مقرر ہے ۔ جس میں مولانا سید آل مصطفی قادری المعروف علی پاشاہ ، مولانا محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ کے علاوہ نگران اجلاس مولانا محمد سعید الرحمن رضوی کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ الگیلانی عالمی سوسائٹی برانچ یاقوت پورہ کے زیر اہتمام چار روزہ مجالس میلاد النبیؐ 9 تا 12 ربیع الاول بعد نماز عشاء بمکان حضرت شیخ سالم باوزیر قادری روبرو مسجد ریتی چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ مقرر ہے ۔ جس میں قرات کلام پاک حمد و نعت پاک و ذکری جہری اور مولانا شیخ سالم باوزیر قادری چشتی کا خصوصی بیان و دعا ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد قطب شاہی ممتاز منشن متصل مکرم جاہ ہاسٹل روبرو رائل کورٹ فنکشن ہال لکڑی کا پل میں 2 جنوری کو بعد نماز عشاء جلسہ جشن میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک ، نعت شریف ، قصیدہ بردہ شریف کے بعد خصوصی خطاب مولانا سید محمد حمید الدین شرفی قادری کا ہوگا ۔ سلام بحضور خیر الانام ؐ و دعا پر جلسہ کا اختتام ہوگا ۔ نماز عشاء 8 بجے ہوگی ۔۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع یکم جنوری 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد فاروق قادری کا جشن آمد شاہ عربﷺ پر خطاب ہوگا ۔۔

نعتیہ مقابلہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : مجلس فیضان وجہہ تخلیق کائنات کے زیراہتمام سالانہ گولڈ میڈل نعتیہ مقابلے 10 ، 11 جنوری کو آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی روبرو چارمینار بس اسٹانڈ پنچ محلہ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی صدر مجلس فیضان کریں گے ۔ مقابلے میں 15 سال سے کم عمر کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں ۔ جس کے لیے داخلہ فارم روزانہ صبح 11 تا 9 بجے شب حاصل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848297712 ۔ 9948960345 پر ربط کریں ۔۔

ادب صادق کا آج نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ادب صادق کے 10 روزہ جشن میلاد النبیؐ و جشن اردو یکم جنوری کو سہیل منشن پلر نمبر 17 مہدی پٹنم میں منایا جارہا ہے ۔ قاضی سراج الدین ادبی اجلاس کی صدارت کریں گے اور سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس جلسہ کو حکیم و ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق مخاطب کریں گے ۔ جناب حلیم بابر ، انجم شافعی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ادبی اجلاس کے فوری بعد طرحی نعتیہ مشاعرہ بطرح ’ نبی ؐ کے ہاتھ سے میں پی رہا ہوں ‘ ( قافیہ جی رہا ہوں ۔ سی رہا ہوں وغیرہ ) منعقد ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی مسرز شاہ نواز ہاشمی ، صابر اچل پوری ، سرور ہاشمی ، رحمت سکندرآبادی ، مسعود جاوید ہاشمی ہوں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا حافظ خواجہ سید شرف الدین چشتی مرزائی کے بموجب حضرت خواجہ سید امیر الدین شاہ چشتی مرزائی و قلندریؒ کے سالانہ عرس شریف محلہ آغا پورہ اندرون حضرت سید سردار بیگ 31 دسمبر سے آغاز ہوا ۔ محفل چراغاں یکم جنوری کو مقرر ہے ۔ 2 جنوری کو ختم القرآن فاتحہ خوانی تبرکات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔۔

جشن میلاد النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں یکم جنوری 5 بجے شام تا قبل مغرب جشن میلاد النبؐی ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ خصوصی خطاب ڈاکٹر بدر النساء مومناتی بعنوان ’ علم غیب نبی ؐ قرآن و حدیث کی روشنی میں ‘ ہوگا ۔۔

بیت النور میں آج
جشن میلاد عیدالاعیاد
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس کی نگرانی میں یکم جنوری 2015 بروزجمعرات کو 9بجے شب ’’ بیت النور ‘‘ 2-4-72/161 فورٹ ویوکالونی، روبروھیپی ہوم اونیو، پلرنمبر 191 اُپرپلی میں جشن میلادالنبیؐ عیدالاعیادکا انعقاد عمل میں آیگا۔جناب کریم محی الدین ،مولانامحمد یونس،مولاناروشن اور مولاناغوثوی شاہ جلسہ کومخاطب کرینگے۔ مسرس شاہد پیراں ، کریم اللہ شاہ اور اکرام اللہ شاہ نے برادران اِسلام سے شرکت کی خواہش کی ہے بعد جلسہ نغمئہ چشت کا بھی انتظام ہے۔

سالانہ محفل نعت شہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام محفل نعت شہ کونینؐ کا یکم جنوری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگی ۔ جس کی نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری بانی و سرپرست بزم کریں گے ۔ سید انوار علی سلمان کی قرات کلام پاک کے بعد نگران محفل کا خطبہ استقبالیہ ہوگا ۔ بعد ازاں شعراء و نعت خواں نعت پاک پیش کریں گے ۔۔

مکہ مسجد میں مرکزی جشن عید میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : تاریخی مکہ مسجد چارمینار میں کل ہند مجلس فیضان مصطفی کے زیر اہتمام مرکزی جشن عید میلاد النبیؐ 12 ربیع الاول کو بعد نماز ظہر زیر نگرانی امام مکہ مسجد حافظ محمد عثمان نقشبندی مقرر ہے ۔۔

حمیدیہ میں آج نویں محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 9 ربیع الاول ٹھیک 8 تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی نویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی بہ عنوان قرآن مجید معجزہ عظمیٰ ‘ مخاطب کریں گے۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت الحاج محمد یوسف الدین خاں الحسنیٰ 2 جنوری کو بعد مغرب صندل مالی سے آغاز ہوگا ۔ صندل مالی معین گلشن مادنا پیٹ سے بعد عصر برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوحؒ پہونچے گا ۔ 3 جنوری کو بعد مغرب باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ ، چراغاں مقرر ہیں ۔۔

محمدی لائن میں آج مرکزی جلسہ جشن رحمتہ للعالمینؐ
مولانا عبید اللہ خاں اعظمی اور دیگر علماء کرام کی شرکت و مخاطبت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد غوث قادری یم جے پی صدر مرکزی سیرت کمیٹی سکنڈ لانسر محمدی لائن کے بموجب مرکزی سیرت کمیٹی سکنڈ لانسر ، محمدی لائن کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ رحمتہ للعالمین ﷺ یکم جنوری کو بعد نماز عشاء سکنڈ لانسر محمدی لائن میں مقرر ہے ۔ اس جلسہ کی سرپرستی مولانا ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قاری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک ، مولانا سید درویش محی الدین مرتضی پاشاہ قادری اور مولانا سید اولیاء حسینی المعروف مرتضی پاشاہ قادری کریں گے ۔ اس جلسہ میں بیرون عالم دین مولانا محمد عبید اللہ خاں اعظمی ( یو پی ) مولانا سید امین القادری ( مہاراشٹرا ) کے علاوہ مقامی علماء کرام مولانا سید عبدالمعز شرفی قادری ، مولانا حسان فاروقی ، مولانا مفتی ذاکر حسین نوری قادری ، مولانا محمد مستان علی قادری ، مولانا سید متین علی شاہ قادری ، مولانا مفتی عبدالواسع احمد صوفی کے خطابات ہوں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی گلبرگہ ، ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی گلبرگہ ، حافظ و قاری سید محمد عبدالقادر جیلانی شرکت کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد محبوب قادری کی قرات کلام اور جناب راشد عبدالرزاق میمن کے علاوہ یوسف خاں اعجاز ، محمد آصف رضا ، محمد سلمان قادری کی نعت شریف سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض مولانا عبدالعزیز قادری انجام دیں گے ۔ شرکاء کے لیے تناول طعام کا بھی نظم رہے گا ۔۔

جلسہ عید میلاد قرآن کریم کی روشنی میں
حیدرآباد۔ 31 ڈسمبر (راست) سید محمد عبدالواسع الحسینی المعروف امان اللہ نورانی کے بموجب بروز جمعرات یکم جنوری کو بعد نماز عشاء حافظ بابا نگر، جامعہ انواریہ میں ایک جلسہ بعنوان عید میلاد النبیؐ : قرآن کی روشنی‘‘ میں مقرر ہے۔ صدارت مولانا سید اولیاء حسینی المعروف مرتضی پاشاہ قادری کریں گے جبکہ نگرانی مولانا سید محمد عبدالقادر الحسینی جیلانی پاشاہ کی ہوگی۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری اور مولانا ذاکر حسین بانی مدرسہ شاہ جیلاں حافظ بابا نگر ہوں گے۔ خصوصی خطاب مولانا قمر احمد اشرفی بانی سنی سنٹر اور سید محمد انوارالرحمن الحسینی اویس نورانی منتظم جامعہ انواریہ کا خطاب ہوگا۔
محفل سماع
حیدرآباد۔ 31 ڈسمبر (راست) ماہانہ فاتحہ حضرت مفتی سید شاہ محمد مخدوم حسینیؒ اور مولانا سید شاہ حبیب پاشاہ قادری مخدومیؒ کی ماہانہ فاتحہ 2 جنوری بروز جمعہ خیابان مخدومی بہادر پورہ میں مقرر ہے۔ بعد نماز مغرب محفل درود شریف و نعت ہوگی۔ بعد نماز عشاء پیشکش چادر گل و سلام بحضور خیرالانامؐ اور 10 بجے شب محفل سماع ہوگی۔ محفل کی نگرانی سجادہ نشین مولانا سید شاہ حسین پاشاہ قادری مخدومی کریں گے۔
زیارت آثارِ مبارک
حیدرآباد۔ 31 ڈسمبر (راست) زیارت آثار مبارک سرکار دوعالمؐ 4 جنوری بروز اتوار خانقاہ مخدومیہ فتح دروازہ میں صبح 8 بجے سے قبل نماز مغرب مقرر ہے۔ محفل درود شریف و نعت اور محفل سماع ہوگی۔ مولانا سید حسین پاشاہ قادری مخدومی مراسم برآمدگی انجام دیں گے اور زیارت کروائیں گے۔

آل انڈیا مسلم لیگ کا آج اُردو گھر میں جشن آمد رسولؐ
ظفر اقبال (دہلی)، فاطمہ مظفر چینائی اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد 31 ڈسمبر (راست) آل انڈیا مسلم لیگ کے بموجب سالانہ جلسہ عام بضمن سہ روزہ جشن آمد رسول ﷺ زیرنگرانی قومی جنرل سکریٹری و ریاستی صدر آل انڈیا مسلم لیگ تلنگانہ عبدالستار مجاہد بروز جمعرات یکم جنوری کو 8 بجے شب اُردو گھر مغلپورہ منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ہوں گے۔ صدارت قومی صدر آل انڈیا مسلم لیگ محمد ظفر اقبال کریں گے۔ فاطمہ مظفر چینائی کا خطاب ہوگا۔ دیگر مقامی مقررین میں مولانا صادق محی الدین فہیم، مولانا غلام نبی شاہ، مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، مولانا حسین شہید، حامد محمد خان صدر ایم پی جے، محمد علاؤالدین انصاری ایڈوکیٹ انڈین نیشنل لیگ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری، قاری صدیق حسین ابوبکر بن حقانی شامل ہیں۔ نذرانہ عقیدت قاری طیب پاشاہ قادری، جلال عارف، شاہنواز ہاشمی و غلام محمد معاذ مجاہد پیش کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید لائق علی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔

تنظیم بنت حرم کا آج
جلسہ رحمۃ اللعلمینؐ
حیدرآباد 31 ڈسمبر (پریس نوٹ) تنظیم بنت حرم کے زیراہتمام خواتین و طالبات کیلئے انیسواں مرکزی جلسہ رحمۃ اللعلمین 9 ربیع الاول یکم جنوری کو 10 تا 2 بجے دن اعظم فنکشن ہال مغلپورہ زیرصدارت محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے جس میں ذکر میلاد شریف اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے مختلف موضوعات محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، محترمہ عزیزہ معتمد عمومی تنظیم بنت حرم، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم، محترمہ زینت زبیری رکن عاملہ تنظیم بنت حرم کے خطابات ہوں گے۔ مہمان مقررنین محترمہ عطیہ معلمہ کلیات البنات، محترمہ فریدہ، محترمہ عشرت جہاں کے علاوہ مدرسہ بنات الحرم کی معلمات و طالبات، نعت شریف اور تقاریر پیش کریں گی۔ محترمہ تزئین انصاری، محترمہ عاصمہ خلیل نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گی۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی معلمہ مدرسہ بنات الحرم کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

علمائے جامعہ نظامیہ کی ہدایات کا خیرمقدم، یاد نبیؐ کے ساتھ ساتھ آل نبیؐ کو بھی یاد رکھیں
سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے قائدین کا بیان
حیدرآباد 31 ڈسمبر (راست) سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے قائدین مولانا سمیع اللہ حسینی، کے ایم عارف الدین، مولانا رفیع الدین حسینی، محمد علی قادری ابوالعلائی، ڈاکٹر عبدالرحمن، اختر اے صدیقی، خلیق الرحمن، ڈاکٹر سیادت علی، محمد انور علی ایڈوکیٹ نے کہاکہ دکن کی تاریخ شاہد ہے کہ جامعہ نظامیہ کے علمائے حق نے ہمیشہ ملت کی رہبری فرمائی۔ اس مرتبہ جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر ہونے والی خرافات کے ضمن میں بھی بروقت رہبری فرمائی جو قابل تحسین اور قابل عمل ہے۔ دکن کے علمائے سلف نے کبھی بھی میلاد جلوس نکالنے کی تلقین نہیں کی۔ کچھ عرصہ قبل مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ ارتداد کو روکنے اہل ثروت حضرات مفلوک الحال برادران ملت کی اعانت کریں۔ ہم عامۃ المسلمین کی خدمت میں 5 نکاتی اپیل پیش کرتے ہیں۔ میلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر آل نبیؐ کی خدمت میں کم از کم ایک ماہ کے راشن کا نذرانہ پیش کریں۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کے جلسوں میں نوجوانوں کو جہیز اور جوڑے کی رقم نہ لینے کی تلقین کریں، روشنی کیلئے بلا اجازت برقی کنکشن نہ لیں اور فضائی آلودگی کو متاثر نہ کریں، ہرے جھنڈیوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ مفلوج الحاج لوگوں میں بلا تخصیص، بلانکٹ اور سوئٹر کا تحفہ دیں اور اہل ثروت حضرات غریب طلباء کی کفالت کم از کم ایک سال کیلئے کریں۔ تاکہ ملت کے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے آسکیں۔
محفل سماع
حیدرآباد 31 ڈسمبر (راست) محفل سماع ماہانہ حضرت سرکار سیدنا امیر ابوالعلاء احراریؒ و الحاج پیر صوفی خواجہ عزت اللہ شاہ قبلہؒ خلیفہ دیوان جی حضور خواجہ اعظم اجمیریؒ خانقاہ عزت منزل روبرو نعمت لاج گوشہ محل روڈ بیگم بازار یکم جنوری کو بعد نماز مغرب ذکر اللہ و درود شریف، بعد عشاء سماع و سلام بحضور خیرالانامؐ مقرر ہے۔

اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت والدین کی اہم ذمہ داری
مسجد نجمہ سلطانہ میں جلسہ سیرت النبیؐ و اصلاح معاشرہ، علماء کرام کا خطاب
حیدرآباد 31 ڈسمبر (فیاکس) مسجد نجمہ سلطانہ راج ریڈی نگر سورارم جیڈی جیٹلہ حیدرآباد میں زیرنگرانی جناب محمد جہانگیر ، زیرصدارت مفتی محمد تجمل حسین قاسمی جلسہ سیرت النبیؐ و اصلاح معاشرہ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد یونس سبیلی کی قرأت، حافظ و قاری محمد شہاب الدین جامعی کی نعت سے ہوا۔ ابتداء میں مولانا فضل الرحمن طیب قاسمی نے جلسہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا اس جلسہ سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کو گھر گھر عام کرنا ہے تاکہ ہماری زندگی حضور اکرم ﷺ کی سنتوں سے معمور ہوجائے۔ حافظ محمد ذکی الدین راہی حسامی سیوانگری بانی و مہتمم دارالعلوم ابراہیمیہ اسبسطاس ہلز کالونی نے کہاکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے جو رسول لائیں اس کو لے لو اور جس سے منع کریں اس سے رُک جاؤ۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کی اسلامی تربیت کریں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم برادران وطن سے محبت کریں جیسے حضور ﷺ نے بلا لحاظ مذہب و ملت قوم کی خدمت کی ہے۔ حافظ محمد تقی الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ شرکاء میں مولانا حنیف خاں قاسمی، جناب عبدالکریم انصاری، مسرس چاند، سلیم، خواجہ، حافظ چاند پاشاہ شامل ہیں۔