ساحلی آندھرا وتلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مغربی وسط خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث شمالی ساحلی آندھرا ، جنوبی ساحلی آندھرا تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ حیدرآباد و اطراف اکناف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
شہر میں بھی بارش ہوسکتی ہے یہاں کا اعظم ترین درجہ حرارت 31ڈگری اور اقل ترین 19ڈگری سیلسیس ہوگا۔