اشرار کے حملہ میں زخمی سید ساجد فوت

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نامعلوم اشرار کے حملہ میں زخمی سید ساجد فوت ہوگئے۔ بہادر پورہ پولیس نے ساجد کی موت کے بعد اقدام قتل کے مقدمہ کو تبدیل کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ سید ساجد پر 26ڈسمبر کی رات نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔ ساجد کو پولیس نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ ساجد الیکٹریشن بتایا گیا جو فتح دروازہ علاقہ کے ساکن سید سرور کا بیٹا تھا۔ اس خصوص میں انسپکٹر بہادر پورہ مسٹر ہریش کوشک نے بتایا کہ اقدام قتل سے مقدمہ کو تبدیل کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ساجد کے قاتلوں کی تلاش میں مصروف ہے۔