فیڈریشن کپ میں سلگاؤکر کی کامیابی

واسکو ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سلگاؤکر نے 3 پوائنٹس حاصل کرلئے جس کی اُنھیں سخت ضرورت تھی اور اِس طرح کل اُنھوں نے فیڈریشن کپ میں اپنا کھاتہ کھولا۔ لاجوں کے خلاف تلک میدان پر منعقدہ مقابلہ گوا والوں کے لئے مشکل ثابت ہوا۔ تاہم سلگاؤکر نے ایسا لگتا ہے کہ اچھی تیاری کے ساتھ میدان سنبھالا اور حریف ٹیم کی ہر حکمت عملی کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔ سلگاؤکر کی طرف سے کیتھ کو شروعات کے چند منٹ بعد ہی میدان پر بھیج دیا گیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ سلگاؤکر کے اب دو میچوں سے 3 پوائنٹس ہیں جبکہ لاجونگ شیلانگ کے 4 پوائنٹس ہیں۔ ایک دیگر مقابلے میں ایسٹ بنگال نے گروپ اے میں آخری لمحہ کے گول سے کامیابی حاصل کی۔