ہیلی کاپٹر معاملت کی منسوخی پر بی جے پی کا ردعمل

نئی دہلی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملت پر اس کی مہم کی وجہ سے حکومت کو آرڈر منسوخ کرنا پڑالیکن یہ بھی واضح کیا کہ ایسا کرنے سے حکومت کی غلطیاں فراموش نہیں ہوجاتی۔ بی جے پی ترجمان پرکاش جاودیکر نے کہا کہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی کرپشن کے خلاف بی جے پی مہم کا نتیجہ

سیمی کے مزید چار مشتبہ ارکان گرفتار

بھوپال ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتہ مدھیہ پردیش میں سیمی کے پانچ ارکان کی گرفتاری کے بعد اب اجین میں بھی اے ٹی ایس اور کاؤنٹر ٹیررسٹ گروپ نے اس ممنوعہ تنظیم کے مزید چار مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔ گزشتہ شب کی گئی کارروائی میں سیمی ارکان کے قبضہ سے دھماکو اشیاء کی بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی۔ گرفتار شدگان کے نام جاوید ناگوری

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : جناب مرزا سلطان علی بیگ ابن جناب مرزا عباس علی بیگ مرحوم سینئیر اسسٹنٹ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کا انتقال یکم جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن سرطوق الاوہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 جنوری کو 4 بجے شام عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9948080622 پر ربط کریں ۔

مسلم اکثریتی حلقہ مدنپلی پر وائی ایس آر کانگریس کی نظر

مدنپلی۔یکم جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی کا ضلع چتور کا دوسرا دورہ کامیاب رہا۔ پہلے دور میں چندرا بابو نائیڈو کے حلقہ اسمبلی کپم میں جگن موہن ریڈی نے متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے مطالبہ کے ساتھ شروع کیا اور تلگودیشم و کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی پارٹی وائی ایس آر کانگریس کو اقتدار می