انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : جناب مرزا سلطان علی بیگ ابن جناب مرزا عباس علی بیگ مرحوم سینئیر اسسٹنٹ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کا انتقال یکم جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن سرطوق الاوہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 جنوری کو 4 بجے شام عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9948080622 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد محمود حسین عرف ( ماموں ) ساکن مغل پورہ کا بعمر 79 سال انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885653600 ۔ 8801464341 پر ربط کریں ۔۔

ورنگل ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل کی بزرگ و معمر ترین مخلص ہر دلعزیز شخصیت سید شاہ قادری صاحب المعروف نواب میاں برادر سجادہ حضرت معشوق ربانی ؒ کا سانحہ ارتحال 31 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر حیدرآباد میں ہوا۔ اسی رات میت کو ان کے فرزند سید مختار عالم قادری کے مکان واقع عرس جاگیر ورنگل لائی گئی۔ بعدازاں رات دیر گئے عزیز و اقارب کی کثیر تعداد کی موجودگی میں احاطہ درگاہ حضرت معشوق ربانی ؒ میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ فاتحہ سیوم برزو جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد معشوقیہ میں مقرر ہے۔