ہند ۔ پاک نیوکلیر تنصیبات کی فہرستوں کا باہمی تبادلہ

اسلام آباد ؍ نئی دہلی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ہندوستان نے آج اپنی اپنی نیوکلیر تنصیبات کی فہرستوں کا ایک باہمی معاہدہ کے تحت تبادلہ کیا۔ اِس معاہدہ کے مطابق دونوں ممالک کوایک دوسرے کی نیوکلیر تنصیبات پر حملہ کرنے کی ممانعت ہے۔ پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمیشن کو نیوکلیر تنصیبات کی فہرست حوالہ کردی اور ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنی فہرست پاکستانی سفیر کے حوالے کی۔