جماعت اسلامی کی عمران خان کو تائید

لاہور۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہیکہ عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، ہمیں بھی کچھ معاملات پر تحفظات ہیں لیکن حکومت نے بروقت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیرجمہوری قوتوں کو برداشت نہیں کرینگے، کوئی ایسا راستہ نکالا جائے کہ ملک اور جمہوریت بچ جائیں۔

طاہر القادری پر قتل و دہشت گردی کے الزامات

لاہور ۔ /10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پولیس نے آج مخالف حکومت عالم دین علامہ طاہرالقادری کے خلاف قتل و دہشت گردی کے الزامات کے تحت 3 ایف آئی آر درج رجسٹر کئے ہیں ۔ صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں سے ان کے زائد 2000 حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کناڈا کے عالم دین کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ تازہ ایف آئی آر میں جھڑپوں کے دورا

نواز شریف کو ہندوستان کیساتھ ناخوشگوار تعلقات کا افسوس

اسلام آباد ۔ 9 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سب سے اہم پڑوسی ہندوستان کیساتھ پاکستان کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار ہوں ۔ نواز شریف قومی سلامتی کونفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں وزرائے اعلیٰ ، وزراء ، تمام س

’’عمران خان اور طاہر القادری حصول اِقتدار کے خواہاں‘‘

ہائی ویکمب ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد اور دربار عالیہ حضوع محدث کبیر پاکستان فیصل آباد کے سجادہ نشین پیر محمد فضل حق نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے غیرسنجیدہ سیاست کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ طاہرالقادری اور عمران خان موجودہ نظام کو مفلوج کرکے آسان راستہ کے ذریعہ اقتدار حاصل کرن

توقعات سے زیادہ بہتر سلوک :بی ایس ایف فوجی

اسلام آباد 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)بی ایس ایف کا ایک فوجی جو دریائے چناب کی لہروں میں بہہ کر پڑوسی ملک پاکستان پہنچ گیا تھا جسے پاکستان رینجرس نے گرفتار کرلیا تھا، آج کہا کہ اس سے اس کی توقع سے زیادہ بہتر سلوک کیا گیا۔ وہ اب پاکستان سے رہائی اور اپنے ارکان خاندان سے دوبارہ ملاقا ت کا منتظر ہے۔ ستیہ شیل یادو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر

طاہر القادری عملاً نظربند

لاہور ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں مقیم پاکستانی عالم طاہرالقادری جنہوں نے نواز شریف حکومت کے خلاف ’’انقلاب‘‘ کی قیادت کا عہد کر رکھا ہے، انہیں آج عملاً لاہور پولیس نے گھر پر نظربند کرتے ہوئے کسی بھی مخالف حکومت احتجاج کی قیادت سے روک دیا۔ پولیس نے ان کی ماڈل ٹاؤن قیامگاہ کو جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی لگا رکھی ہے اور

تحریک انصاف کے قائدین کی گرفتاری کا اندیشہ

اسلام آباد۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف نے پولیس دھاؤوں کے خطرہ کے پیش نظر اپنے صوبائی ارکان، عہدیداران اور کارکنوں کو گھروں سے لاپتہ ہو نے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ ہدایات تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عارف عباسی کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثہ 16 افراد ہلاک

اسلام آباد 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بردار گاڑی کے ایک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ ہلاکت خیز حادثہ چھتہ پل علاقہ میں پیش آیا جو مظفر آباد سے دیڑھ سو کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار محمد نواز نے توثیق کی کہ اس حا

شمالی وزیرستان میں چار لاکھ افراد کو پولیو کے ٹیکے دئے گئے

پشاور 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مشرقی صوبہ وزیرستان میں بے گھر ہوئے چار لاکھ افراد کو پولیو سے مدافعت کے ٹیکے دئے گئے ۔ اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی جاری ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ چار لاکھ 70 ہزار افراد کو شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر پولیو کے ٹیکے دئے گئے ہیں۔

جماعت الدعوہ کی اسرائیلی بربریت کیخلاف پاکستان میں تحریک

لاہور، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امیرجماعت الدعوہ پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک مل کر اسرائیل کو قطعی مہلت دیں کہ اگر اس نے فلسطین پر جارحیت بند نہ کی تو اس کے خلاف فوجی کاروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ جماعت الدعوہ نے اسرائیلی بربریت کے خلاف سارے پاکستان میں تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ اتو

کراچی میں31 نعشیںدستیاب

کراچی یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی شہر کراچی میں عید کے دوسرے دن سمندر میں نہاتے ہوئے غرقاب 10 مزید افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اب تک سمندر سے برآمد لاشوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے ساحلوں سے 25 نعشیں برآمد

کراچی ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 25 افراد کی نعشیں کراچی کے ساحلوں کے قریب سمندر سے برآمد کی گئیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب یہ افراد عید کی خوشی منا رہے تھے جبکہ کراچی کے مختلف ساحلوں پر سمندر میں غرق ہوگئے۔

افغانستان سے عسکریت پسندوں کا پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ چھ حملہ آور ہلاک

اسلام آباد ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے افغان علاقے سے آکر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق فوج نے یہ حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق 70 سے 80 کے قریب دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ب

دلیپ کمار کے مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی ستائش

پشاور۔25جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے افسانوی اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی فیصلہ کی ستائش کی ‘ حالانکہ محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ یہ تجویز ناقابل عمل ہے۔ سرحد تحفط نٹ ورک کے سربراہ عادل ضریب نے کہا کہ ہم وزیراعظم نواز شریف کے اس اعلان کا خیرمقد

اسلام آباد کا صیانتی انتظام یکم اگست سے فوج کے حوالے

اسلام آباد۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان دارالحکومت اسلام آباد کا صیانتی انتظام آئندہ ماہ کے اوائل سے فوج کے حوالے کردی گی ۔ فوج دستور کی دفعہ 245کے تحت طلب کی جارہی ہے ۔ یہ دفعہ منتخبہ حکومت کو اختیار دیتی ہے کہ ملک میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے مسلح فوج طلب کی جائیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ نثارعلی خان نے ایوان پارلیمنٹ کے باہ

ہندوستان کو ایم ایف این درجہ پاکستان عمل کا احیاء کرے گا

اسلام آباد، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ عمل مذاکرات کی جیسے ہی یہاں آئندہ ماہ شروعات ہوگی تو وہ ہندوستان کو نہایت پسندیدہ قوم (ایم ایف این) کا درجہ عطا کرنے کے بشمول اس کے ساتھ تجارتی روابط کو مضبوط کرنے کا عمل احیاء کرے گا۔ پاکستانی معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ ایم ایف این کے بارے میں پاکستان اور ہندوستان

افتخار چودھری کا عمران کیخلاف 15 ارب روپے کا ہتک عزت دعویٰ

اسلام آباد، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 15 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ سابق چیف جسٹس کے وکیل نصیر کیانی نے میڈیا کو نوٹس پڑھ کر سنایا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنا بیان و