دلیپ کمار کے مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی ستائش

پشاور۔25جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے افسانوی اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی فیصلہ کی ستائش کی ‘ حالانکہ محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ یہ تجویز ناقابل عمل ہے۔ سرحد تحفط نٹ ورک کے سربراہ عادل ضریب نے کہا کہ ہم وزیراعظم نواز شریف کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ 91سالہ دلیپ کمار کا مکان 130مربع گز پر قائم ہے ۔