پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیس

اسلام آباد ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے گڑبڑزدہ شمال مغربی خطہ میں پیروں کو مفلوج کرنے والے پولیو وائرس کے دو نئے کیسوں کی اطلاع ہے، جس نے رواں سال اس کے مصدقہ متاثرین کی جملہ تعداد 104 کردی ہے۔ ایک متاثرہ تو صوبہ خیبر۔ پختوانخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک سالہ لڑکی ہے۔ ایک مقامی ہیلت ورکر نے سکیورٹی وجوہات کے سبب اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑکی کو ’اورَل پولیو ویکسین‘ (او پی وی) نہیں پلائی گئی تھی کیونکہ اُس کی ماں رضامند نہ ہوئی۔