اسلام آباد کا صیانتی انتظام یکم اگست سے فوج کے حوالے

اسلام آباد۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت پاکستان دارالحکومت اسلام آباد کا صیانتی انتظام آئندہ ماہ کے اوائل سے فوج کے حوالے کردی گی ۔ فوج دستور کی دفعہ 245کے تحت طلب کی جارہی ہے ۔ یہ دفعہ منتخبہ حکومت کو اختیار دیتی ہے کہ ملک میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے مسلح فوج طلب کی جائیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ نثارعلی خان نے ایوان پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج دارالحکومت اسلام آباد میں یکم اگست سے تین ماہ تک یعنی ختم اکبوبر تک اسلام آبادمیں تعینات رہے گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 4جولائی کو ملک کے کلیدی مقامات پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے نظم وضبط کی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے اس لئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔