شمالی وزیرستان میں چار لاکھ افراد کو پولیو کے ٹیکے دئے گئے

پشاور 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مشرقی صوبہ وزیرستان میں بے گھر ہوئے چار لاکھ افراد کو پولیو سے مدافعت کے ٹیکے دئے گئے ۔ اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی جاری ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ چار لاکھ 70 ہزار افراد کو شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر پولیو کے ٹیکے دئے گئے ہیں۔ بنو ‘ ہنگو اور خرم ایجنسی علاقوں میں ٹیکہ اندازی کے کیمپس لگائے گئے تھے ۔ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں تقریبا ایک لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہاں چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کو پولیو کے ٹیکے دئے گئے ۔ اس سے قبل یہاں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ٹیکے دئے جاتے تھے لیکن اب 10 سال تک عمر والوں کو دئے جا رہے ہیں۔