ہندوستان کو ایم ایف این درجہ پاکستان عمل کا احیاء کرے گا

اسلام آباد، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ عمل مذاکرات کی جیسے ہی یہاں آئندہ ماہ شروعات ہوگی تو وہ ہندوستان کو نہایت پسندیدہ قوم (ایم ایف این) کا درجہ عطا کرنے کے بشمول اس کے ساتھ تجارتی روابط کو مضبوط کرنے کا عمل احیاء کرے گا۔ پاکستانی معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ ایم ایف این کے بارے میں پاکستان اور ہندوستان سلسلہ وار مذاکرات کرتے آئے ہیں تاکہ باہمی تجارت معمول پر لائی جاسکے۔