Top Stories
دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کی آج حلف برداری
نئی دہلی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نئے باب کا اس وقت اضافہ ہوگا جب کل عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کل دہلی کے ساتویں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ اروند کجریوال نے عام آدمی پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کی تقریبا تمام اہم سیاسی جماعتوں کو حیرت ک
مہنگائی پر قابو پانے فوری اقدامات کئے جائیں ‘ راہول گاندھی
نئی دہلی27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہنگائی اور کرپشن کے مسئلہ پر پارٹی کو عوام کی ناراضگی کا سامنا ہے ایسے میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پارٹی چیف منسٹروں سے کہا کہ وہ کرپشن اور مہنگائی کے دو اہم ترین مسائل پر فوری حرکت میں آجائیں۔ انہوں نے آدرش سوسائیٹی اسکام کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردینے حکومت مہاراشٹرا کے فیصلے کی مخ
کرن کمار ریڈی اور چندرابابو نائیڈو عوامی احساسات کو دہلی پہونچانے میں ناکام
حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے آج دوسرے مرحلہ کی پرسہ یاترا اور سمکھیا شنکھاراوم کا آغاز کردیا۔ اُنھوں نے اِس موقع پر عوام سے خطاب کے دوران کہاکہ ریاست میں چیف منسٹر اور قائد اپوزیشن دونوں ہی عوامی احساسات کو دہلی تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے ضلع چتور میں شروع کردہ اپنی یاترا ک
گلبرگ قتل عام : مودی کو کلین چٹ کیخلاف ذکیہ جعفری کی درخواست مسترد
احمد آباد 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بی جے گناترا نے آج سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانب سے مودی کو گجرات فسادات کیس میں کلین چٹ دیئے جانے کے ج
ملائم کاریلیف کیمپوں میں ’سازشی ‘نظریہ عملاً مسترد
ملائم کاریلیف کیمپوں میں ’سازشی ‘نظریہ عملاً مسترد
لکھنو 26ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ملائم سنگھ یادو کے دعوے کی تکذیب کرتے ہوئے اعلی سطح کے ایک سرکاری پیانل نے آج کہا کہ جملہ 4783 ’’بے گھر ‘‘افراد ہنوز مظفر نگر میں فساد زدہ متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیںجہاں 12 سال سے کم عمر والے کم ازکم 34 بچے فوت بھی ہوئے۔
خالدہ ضیاء کو دہشت گردی پھیلانے پر گرفتاری کا انتباہ
ڈھاکہ 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے آج اپنی کٹر حریف اور بی این پی سربراہ خالدہ ضیاء کو متنبہ کیا کہ وہ دہشت گردی پھیلانے اور مخالفت حکومت احتجاجوں کے نام پر عوام کو مروانے کی پاداش میں کسی دن گرفتارکرلی جائیں گی۔ ’’ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، اپوزیشن لیڈرکو تحریک کے نام پر ہلاکتوں اور لوگوں کوزندہ جلا
خاتون کی جاسوسی ‘ تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے مرکز کا فیصلہ
نئی دہلی 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے آج گجرات میں 2009 ء میں ایک نوجوان خاتون کی جاسوسی کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک عدالتی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الزام ہے کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی ایما پر یہ جاسوسی کی گئی تھی اور مرکز کی جانب سے کمیشن کے قیام کے فیصلے سے ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ بی جے پی اور ریاستی
نونہالان ملت کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا بے حد ضروری
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دنیا میں ترقی کامیابی و کامرانی کے لیے مسلمان لڑکے لڑکیوں کا دینی و عصری تعلیم سے آراستہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ خاص کر دختران ملت کا تعلیم یافتہ ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کیوں کہ ماں کی گود اولاد کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے اس طرح ماں ایک معلمہ ایک رہبر و رہنما کی حیثیت سے اپنے بچوں کو اخلاق کردار کے زیور سے
دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کی تشکیل یقینی
نئی دہلی۔22ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نئی دہلی میں کانگریس کی تائید سے حکومت بنانے کیلئے اپنا ذہن بناچکی ہے۔ پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے ایک طاقتور انتخابی منشور کا تیقن دیا جس میں تمام وعدوں کو پوراکرنے کا عہد کیا گیا ہے ۔ اروند کجریوال نے کہا کہ تشکیل حکومت کے بارے میں ایک ہفتہ طویل ریفرنڈم کا غیر معمولی طور پر مثبت ردعم
مظفرنگر فساد متاثرین سے گھر واپس جانے کی اپیل
مظفرنگر ۔22ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی نے آج ضلع مظفر نگر کے فسادات سے متاثرہ علاقوں کا غیر معلنہ دورہ کیا ۔ انہوں نے حکومت اترپردیش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف کیمپس کے حالات انتہائی ابتر ہیں ۔ کانگریس نائب صدر نے متاثرہ ہندو اور مسلم دونوں فرقوں سے ملاقات کی جسے صلح کی کوشش سمجھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے
سلمان خان پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام
حیدرآباد /20 دسمبر (این ایس ایس) حیدرآباد سٹی پولیس نے عدالت کی ہدایت پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے خلاف آج ایک فوجداری مقدمہ درج کرلیا۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’بگ باس‘ ریالیٹی شو میں بعض قابل اعتراض تبصروں سے مسلم طبقہ کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کی شکایت کے ضمن می
حکومت بنانے عام آدمی پارٹی کو کانگریس کی غیر مشروط تائید
نئی دہلی 13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں تشکیل حکومت کی کوششوں کو ایک نئی جہت عطا کرتے ہوئے کانگریس نے آج عام آدمی پارٹی کو اپنے آٹھ ارکان کی غیر مشروط تائید کی پیشکش کی ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے اب تک حکومت تشکیل دینے سے پس و پیش کا اظہار کیا ہے ۔ کانگریس نے آج لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو د
تلنگانہ بل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جاسکا، ارکان کی ہنگامہ آرائی، اجلاس پیر تک ملتوی
حیدرآباد /13 دسمبر (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش تنظیم جدید بل۔ 2013ء جس کا طویل عرصہ سے انتظار کیا جا رہا تھا، آج بھی ریاستی اسمبلی میں پیش نہیں کیا جاسکا، کیونکہ علاقائی خطوط پر منقسم ارکان اسمبلی نے اپنے متعلقہ منصوبوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کے طورپر ایوان میں زبردست شور و غل اور ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں ایوان کی کارروائی پیر تک
نیم پاگل شخص نے 7 سالہ کمسن لڑکی کا گلا کاٹ دیا
نیم پاگل شخص نے 7 سالہ کمسن لڑکی کا گلا کاٹ دیا
سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سنسنی خیز واقعہ
پسماندہ طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت
پسماندہ طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت
ملک میں حقوق انسانی کی پامالی کا سلسلہ جاری ، جناب ظہیر الدین علی خاں اور دیگر کا خطاب
اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا‘ بی جے پی کامیاب
نئی دہلی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 4-0 سے شکست دیدی اور راجستھان پر قبضہ کرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں اقتدار کو برقرار رکھا ۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ میں بھی اسے اقتدار حاصل ہوا ہے اور دہلی میں وہ تشکیل حکومت کے قریب پہونچ چکی ہے جہاں عام آدمی پارٹی نے اس کے خوابوں کو چکن
امریکہ میں برف کا شدیدطوفان‘کئی علاقے منجمد
ہیوسٹن۔8ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی کئی ریاستیں اس وقت برف کے شدید طوفان کی زد میں ہیں اورکئی علاقے منجمد ہوچکے ہیں ۔عام زندگی مفلوج ہے‘سڑکوں اور گھروں پر برف کی تہہ جمی ہوئی ہے ۔ برفیلی طوفان کی وجہ سے کئی افراد کے مرنے کی اطلاع ہے ۔ عوام کو مجبوراً گھروںمیں بند ہونا پڑا ہے ۔ سردی کی وجہ سے برقی سربراہی بھی منقطع ہوگئی ہے ۔ محک
نتائج انتہائی مایوس کن ‘ محاسبہ کیا جائے گا ‘ وزارت عظمیٰ امیدوار کا موزوں وقت پر اعلان :سونیا گاندھی
نئی دہلی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے محاسبہ کی ضرورت پر زور یا ۔ سونیا گاندھی نے اپنے فرزند اور پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کے ساتھ کانگریس ہیڈکوارٹر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شکست کو تسلیم کیا اور کامیابی حاصل ک
10 اضلاع پر مشتمل تلنگانہ ریاست کے قیام کو مرکزی کابینہ کی منظوری
نئی دہلی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کابینہ نے آج رات 10 اضلاع پر مشتمل علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کو منظوری دیتے ہوئے ملک کی 29 ویں ریاست کی تشکیل کے خد و خال بھی جاری کردئے ۔ رائلسیما کے دو اضلاع کو تلنگانہ میں شامل کرنے کی متنازعہ تجویز کو ختم کرتے ہوئے کابینہ نے وزارتی گروپ کی سفارشات پر مشتمل علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بل ک