پسماندہ طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت

پسماندہ طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت
ملک میں حقوق انسانی کی پامالی کا سلسلہ جاری ، جناب ظہیر الدین علی خاں اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔10ڈسمبر(سیاست نیوز) سیول لبرٹیز کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ یوم انسانی حقوق کے عنوان سے منعقد ہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جناب ظہیر الدین علی خان نے کہاکہ پولیس ایکشن کے وقت پانچ لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو موت کی نیند سلادیا گیااور آج بھی کشمیر کی دیڑہ کروڑ عوام کی حفاظت کے نام پر 14 لاکھ نیم فوجی دستوں کو کشمیر میں تعینات کیاگیا ہے جو کشمیری عوام کی حفاظت کے بجائے ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہیں انہوںنے کشمیری خواتین کی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہاکہ خوف وددھشت کے ماحول میں وہ ز۔ندگی گذار رہے ہیں جناب ظہیر الدین علی خان نے کہا کہ فرقوں‘ طبقات اور ذات پات میں مسلمانوں اور اس ملک کے ہندئوں کو تقسیم کردیا گیا ہے جس کے محاسبہ کا وقت آگیا ہے انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر سرمائے دارانہ نظام کے فروغ اور مسلمانوں کے خلاف محاذ ارائی کے لئے امریکہ کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے مجوزہ تلنگانہ ریاست میں بھی عوامی جذبات کا استحصال کرنے والی جماعتوں کے دوبارہ اقتدار پر فائز ہونے کے تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے مضبوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔انہو ںنے عالیشان مال‘ ہمہ منزل شاپنگ کامپلکس‘میٹرو ریل جیسی جدید منصوبو ںکو غریب ‘ چھوٹے کاروباریوں‘ اٹو اور ٹکسی ڈرائیورس کی زندگیوں سے کھلواڑ قرار دیا۔انہوں نے پسماندگی کا شکار تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت پر زوردیا جس کے ذریعہ تلنگانہ ریاست میں انسانی حقوق کے تمام شعبوںکو متحرک کیاجاسکے گا۔ وی رمناسی ایل سی اے پی صدر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کئی قوانین کو متعارف کروانے کے باوجود حراست میں غیر قانونی اموا ت کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور سخت کارروائی کو ضروری قرا ردیا۔ پروفیسرسوریا پلی سجاتا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دھشت گرد اور قبائیلی ودلتوں کو نکسلائٹ کے نام پر ہلاک کرنے کے سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے ۔ تلنگانہ کے معروف گلوکار کوٹی نے شہدائے تلنگانہ کی یاد میں انقلابی گیت بھی پیش کئے۔