10 اضلاع پر مشتمل تلنگانہ ریاست کے قیام کو مرکزی کابینہ کی منظوری
نئی دہلی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کابینہ نے آج رات 10 اضلاع پر مشتمل علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کو منظوری دیتے ہوئے ملک کی 29 ویں ریاست کی تشکیل کے خد و خال بھی جاری کردئے ۔ رائلسیما کے دو اضلاع کو تلنگانہ میں شامل کرنے کی متنازعہ تجویز کو ختم کرتے ہوئے کابینہ نے وزارتی گروپ کی سفارشات پر مشتمل علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بل ک