درس قرآن مجید

٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید آج بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔ عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے۔
٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔ سید سہیل احمد قادری تذکیر بالقرآن پیش کریں گے۔

مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : جگر گوشہ پیر دستگیر سیدی مرشدی و مولائی حضرت سید حسن قادری شہیدؒ کا عرس شریف 8 نومبر درگاہ حضرت ممدوح واقع قدیم ریلوے گیٹ تانڈور زیر سرپرستی متولی و سجادہ نشین مقرر ہے بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔۔

سنی مرکز میں اجتماع
مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب

دینی اجتماعات

٭٭ جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام 2 نومبر اتوار 11 بجے دن چھتہ بازار دفتر جماعت اسلامی ہند منعقد ہوگا ۔ درس قرآن جناب خلیل الرحمن دیں گے جب کہ جناب محمد فخر الدین انصاری ’ سیرت النبیؐ ہجرت کا پہلا سال ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔

دینی اجتماعات

٭٭ دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت کالی قبر چادر گھاٹ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کا ماہانہ اجتماع 26 اکٹوبر کو بعد مغرب منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد ارشد علی قاسمی خطاب کریں گے ۔۔

مذہبی خبریں

محافل ذکر نور
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں 24 اکٹوبر بعد نماز جمعہ محفل ذکر مقرر ہے ۔ حافظ شیخ حبیب الدین قادری نگرانی کریں گے ۔۔