مذہبی خبریں

جلسہ عظمت صحابہؓ و اہل بیت اطہارؓ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا محمد زکریا فہد قاسمی کے بموجب 23 اکٹوبر بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی ناظم اعلیٰ جامعہ ہذا جلسہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ کارروائی مولانا عبید اللہ جابر چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد نور الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج نواب یوسف علی مسقطی صاحبؒ بانی صدر خانہ زاد اسوسی ایشن کا عرس مبارک 25 اکٹوبر منعقد ہے ۔ 25 اکٹوبر صندل مبارک بعد مغرب مسجد جودی کنگ کوٹھی سے برآمد ہوگا اور رسم صندل الحاج نواب حیدر بن یوسف مسقطی صدر خانہ زاد اسوسی ایشن انجام دیں گے ۔ بعد رسم صندل قرآن خوانی اور محفل درود شریف کے بعد فاتحہ خوانی ہوگی ۔ تمام خانہ زاد اور عوام الناس سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ۔۔

درس حدیث
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بیت الخیر کامپلکس چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں جمعرات 23 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب ڈاکٹر محمد محبوب فرید ، تلاوت قرآن مجید کی فضیلت پر مشتمل احادیث کا درس دیں گے ۔ جناب محمد علیم آداب زندگی کا حاصل مطالعہ انگریزی میں پیش کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی رکن عاملہ بعدنماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعدنماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری ’شہادت حضرت عمر فاروق ؓ ‘ پر خصوصی خطاب کریں گے ۔۔

سنی تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سالانہ سنی تربیتی اجتماع 25 ، 26 اکٹوبر منعقد ہوگا ۔ اس ضمن میں 23 اکٹوبر بعد ظہر مسجد انیس سلطانہ میں اور بعد عصر مسجد فاطمہ میں اجتماعات مقرر ہیں ۔۔

جلسہ شہادت سیدنا فاروق اعظمؓ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام 23 اکٹوبر بعد نماز ظہر مسجد لعل علی خاں اہل سنت و جماعت چیلہ پورہ میں زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری جلسہ شہادت امیر المومنین خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر بن خطاب فاروق اعظم ؓ مقرر ہے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری کی قرات کلام پاک ہوگی ۔ جناب محمد بن ابوبکر ، جناب غلام مرتضی ناظم قادری نعت شریف پیش کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد امجد نقشبندی منقبت فاروق اعظم سنائیں گے ۔ مولانا شفیع محمد خاں ، مولانا حافظ سید خالد علی قادری ، جناب مرزا شاہنواز بیگ قادری ، جناب نوید بیابانی ، جناب محمد بن علی پاشاہ بھائی ، جناب محمد عبدالقدیر ملتانی کی تقاریر ہوں گیں ۔۔