مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : جگر گوشہ پیر دستگیر سیدی مرشدی و مولائی حضرت سید حسن قادری شہیدؒ کا عرس شریف 8 نومبر درگاہ حضرت ممدوح واقع قدیم ریلوے گیٹ تانڈور زیر سرپرستی متولی و سجادہ نشین مقرر ہے بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔۔

سنی مرکز میں اجتماع
مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 6 نومبر بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی نعت شاہ کونین پیش کریں گے اور مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا ۔ اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

مقابلہ قرات القرآن
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام یوم رحمتہ للعالمینﷺ کے ضمن میں طلباء مرد حضرات کے لیے 15 نومبر کو صبح 9-30 بجے دن طالبات و خواتین کے لیے 16 نومبر کو صبح 9-30 بجے دن طاہر فنکشن ہال ، مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ خواہش مند اپنا نام فون نمبرات 9989714522 ۔ 9989274880 یا 24755230 پر لکھوا سکتے ہیں ۔۔

زیارت آثار مبارک
حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : قدیم مجلس یاد حسین زیارت آثار مبارک سید الشھدا حضرت سیدنا امام حسینؓ زیر نگرانی مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حضرت حیدر پاشاہ 12 محرم 6 نومبر کو ایوان طریقت اندرون آستانہ حضرت خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ 4 بجے شام تا 7 بجے شام زنانی مجلس منعقد ہوگی ۔ خواتین کو 4 تا 7 بجے شام زیارت آثار مبارک کروائی جائے گی ۔ ٹھیک 8 بجے شب تا 10 بجے شب مردانی مجلس منعقد ہوگی ۔ مولانا سید شاہ احمد علی حسینی قادری محمود پاشاہ واقعات شہادت و فلسفہ کربلا بیان کریں گے ۔ شعراء کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ امام عالی مقام میں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ مرد حضرات کو 8 تا 10 بجے شب زیارت آثار مبارک کا موقع دیا جائے گا ۔ اس مقدس موقع پر حضرت امام حسینؓ کے مزار اقدس کے مکمل غلاف مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔۔

جلسہ شہادت حسینؓ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 6 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ شہادت حسینؓ منعقد ہے ۔ مولانا احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

درس قرآن مجید
٭٭ مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں اور مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دینگے ۔۔

جھیلہ شریف و عرس شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : رسم جھیلہ شریف قطب الاقطاب حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ عرس شریف حضرت سید شاہ حیدر الدین محمد الحسینی قبلہ سجادہ نشین ہشتم آستانہ عالیہ بیرون فتح دروازہ مصری گنج 14 محرم بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مراسم صندل و مالی کے بعد محفل سماع زیر نگرانی سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ مصری گنج منعقد ہوگی ۔۔

خانقاہ جھبہ شریف میں
موئے مبارک کی زیارت
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : خانقاہ جھبہ شریف میں آج موئے مبارک کی زیارت 12 محرم بروز جمعرات 4 بجے ختم القرآن شریف و نعت خوانی بعد نماز عصر تا مغرب میلاد شریف اور حضرت سیدنا علیؓ ، حضرت سیدنا امام حسینؓ ، حضرت سیدنا امام حسینؓ کے موئے مبارک کی زیارت بعد نماز مغرب سلام و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ اس محفل کی نگرانی مولانا سید شاہ محمود قادری عرف انور پاشاہ سجادہ نشین و متولی خانقاہ جھبہ شریف کریں گے ۔۔

عرس شریف
٭٭ حضرت سید شاہ راجی محمد مخدوم برہان الدین حسینی چشتی قادری المعروف بہ کٹہ نوازؒ موضع ناگورہ شریف تعلقہ و ضلع گلبرگہ شریف ریاست کرناٹک کا 400 سالہ عرس شریف کی سہ روزہ تقریب بہ سرپرستی حضرت ڈاکٹر سید شاہ سراج الدین حسینی چشتی قادری کٹہ نوازی سجادہ نشین آستانہ حضرت سید شاہ راجی محمد مخدوم برہان الدین حسینی چشتی قادری المعروف بہ کٹہ نوازؒ بہ حسب ذیل نظام العمل مقرر ہے ۔ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر سمینار مقرر ہے ۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر مجید بیدار ، پروفیسر ڈاکٹر سید تنویر الدین خدانمائی ، اور دیگر حضرات مقالے جات پیش کریں گے ۔ بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء جس میں شارح مثنوی مفسر قرآن حضرت علامہ سید محمد رضا الحق علیمی شاہ آمری الحسنی و الحسینی ( چنائی ٹاملناڈو ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اس کے بعد جلوس صندل مبارک کی روانگی عمل میں آئے گی ۔ بدست تقدس مآب حضرت ڈاکٹر سید شاہ سراج الدین حسینی چشتی قادری کٹہ نوازی سجادہ نشین آستانہ حضرت سید شاہ راجی محمد مخدوم برہان الدین حسینی چشتی قادری المعروف بہ کٹہ نوازؒ ادا فرمائیں گے ۔ اس کے بعد محفل نغمہ چشت ہوگی ۔ 7 نومبر مطابق 13 محرم جشن چراغاں ہوگا اس دن بعد نماز مغرب خدمت چراغاں ، چادر گل بہ مزار شریف کی پیشکشی و سلام بحضور خیرالانام اور مجلس ذکر و تقسیم تبرکات ۔ 8 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر تلاوت کلام پاک و مجلس قل شریف اور صلواۃ و سلام پر مقدس سہ روزہ عرس شریف کی تقریب کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔