’’ حمیدیہ ‘‘ میں آج مجلس سیرت حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام

حیدرآباد /27 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور انتظامیہ درگاہ حضرت تاج العرفاء شرفی چمن سبزی منڈی کے زیر اہتمام حسب عمل درآمد قدیم سالانہ مجالس سیرت حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ کی تیسری مجلس بروز سہ شنبہ 28 اکٹوبر کو صبح 8 بجے ’’ حمیدیہ ‘‘ واقع شرفی چمن ، ڈاکٹر سید محمد حمیدالدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کی زیر نگرانی منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے علاوہ نگران مجلس موضوع کے مختلف پہلوؤں پر شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔