مذہبی خبریں

محافل ذکر نور
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں 24 اکٹوبر بعد نماز جمعہ محفل ذکر مقرر ہے ۔ حافظ شیخ حبیب الدین قادری نگرانی کریں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد اجالے شاہ ؒ ، سلطان شاہی میں بعد نماز جمعہ محفل مقرر ہے ۔ نماز سے قبل حافظ شیخ معز الدین قادری کا خطاب سیرت حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ ہوگا اور اسی دن بعد نماز عصر مسجد برہنہ شاہ ہری باولی میں محفل مقرر ہے ۔۔

ماہانہ مجلس سماع
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ماہانہ مجلس سماع حضرت حبیب عمر حسینی قبلہؒ جانشین حضرت شیخ الاسلامؒ 24 اکٹوبر بعد نماز عشاء قیام گاہ جناب جیلانی پاشاہ قادری واقع رحمت کالونی ہاشم آباد میں مقرر ہے ۔۔

درس قرآن
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی قرآن مجید کا درس دینگے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : فروغ تعلیمات اسلامیہ سوسائٹی کے زیر اہتمام 24 اکٹوبر جمعہ بعدنماز مغرب مدرسہ تعلیم القرآن حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ میں جلسہ اصلاح معاشرہ مقرر ہے ۔ مولانا محمد یسین نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔۔

دو روزہ سنی تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : دو روزہ سنی تربیتی سالانہ اجتماع 25 اکٹوبر صبح 9 تا 2 بجے دن خواتین کے لیے بمقام ہدایت فنکشن ہال تالاب کٹہ ، 26 اکٹوبر اتوار بعد ظہر تا 11 بجے شب مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر میں برائے مرد حضرات منعقد ہوگا ۔۔

درس قرآن مجید
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ جناب احمد ابوسعید تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ جناب سید اسد اللہ تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر K/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

ماہانہ محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہؒ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ماہانہ محفل فیضان حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ 28 ذی الحجہ بمقام آستانہ عالیہ فیض النذر موضع ڈی اپواچم پلی نزد دنڈیگل پولیس اسٹیشن منڈل قطب اللہ پور ضلع رنگاریڈی ، زیر نگرانی جانشین حضرت ممدوح مولانا منصور احمد شاہ قادری النذری ( قیصر بابا ) بعد عشاء مقرر ہے ۔ بعد عصر چادر گل شجرہ خوانی و فاتحہ خوانی ہوگی بعد عشاء مولانا حافظ سعادت قادری کی قرات کلام ، سید یوسف قادری بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔۔

مشاعرہ سال نو 1436 ھ و
یاد حضرت سیدنا عمر فاروقؓ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : انجمن بقائے ادب ادارہ اپنا شہر اپنے لوگ جمالستان اردو کے زیر اہتمام یکم محرم 1436 ھ مطابق 26 اکٹوبر اتوار بعد نماز مغرب یوم خلیفہ دوم حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ بمکان مرزا محمد مجاہد اللہ بیگ مالک ایم بی الیکٹریکلس اردو گلی عابڈس متصل عقبی گیٹ رام کرشنا تھیٹر زیر صدارت مولانا محمد عبدالحی قاسمی منعقد ہوگا ۔ طرحی و غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ مصرع یہ دیا گیا ہے ’ مراد مصطفی فاروق اعظمؓ قافیے انتہا سلسلہ وغیرہ ۔ غیر طرحی نعت و منقبت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔۔

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نقشبندی سیول سرجن کا خطاب ’ اسلامی نیا سال ماہ محرم کی فضیلت ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کی سی ڈی دستیاب رہے گی ۔۔

حمدیہ میں بارہ روزہ مجالس
سیرت حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور انتظامیہ درگاہ حضرت تاج العرفاء شرفی چمن سبزی منڈی کے زیر اہتمام حسب عمل درآمد قدیم سالانہ بارہ روزہ مجالس سیرت حضرت سیدنا امام حسین ؓ یکم تا 12 محرم روزانہ صبح 8 بجے بمقام حمدیہ واقع شرفی چمن ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کی زیر نگرانی منعقد ہوں گی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کامل اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے علاوہ نگران مجالس موضوع کے مختلف پہلوؤں پر شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

استقبال ماہ محرم الحرام کے
خصوصی انتظامات پر اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب علی آغا موسوی جنرل سکریٹری انجمن اتحاد شیعیان حیدر کرار (رجسٹرڈ ) و صدر ابتدائی لنگر حوض ڈیویژن نے تمام گورنمنٹ محکمہ جات الکٹریکل ، واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ و بلدیہ جی ایچ ایم سی ڈپارٹمنٹ سے اظہار تشکر کیا ۔ محمد عبدالملک معتمد عمومی ، محمد امتیاز علی سہراب ایڈوکیٹ ، سید تجمل حسن ایگزیکٹیو ممبر و سید عامر و دیگر تمام محلہ جات لنگر حوض ، گولکنڈہ کے قدیم عاشور خانہ جات کے انتظامات پر اظہار تشکر کیا ۔۔

تحریک اسلامی کے زیراہتمام کرنول سطح پر تربیتی اجتماع
حیدرآباد 23 اکٹوبر (راست) سید سمیع الدین ہاشمی قادری کی اطلاع کے بموجب حضرت سید شاہ طاہر رضوی القادری ؒ کرنول کے عرس مبارک کے موقع پر تحریک اسلامی کے زیراہتمام ایک روزہ دینی تربیتی اجتماع 28 اکٹوبر بروز منگل 12 بجے دوپہر تا عشاء طاہر گلشن مسجد بی بی چوک بازار کرنول میں زیرسرپرستی ڈاکٹر سید شاہ محمد اسماعیل پیر الحسینی الرضوی القادری شرفی سرپرست تحریک اسلامی و سجادہ نشین درگاہ شاہ طاہر گلشن کرنول منعقد ہوگا۔ امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری و نگرانی تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کے خطابات ہوں گے۔
شہر کے حفاظ و علماء سے اپیل
حیدرآباد 23 اکٹوبر (راست) مدرسہ تعلیم القرآن کنچن باغ کے زیراہتمام چلائے جانے والے صباحیہ و مسائیہ مکاتب میں تجوید کے ساتھ قرآن الکریم پڑھانے اور دینی تعلیمات سے واقف کرانے کیلئے بہت سارے حفاظ و علمائے کرام کی سخت ضرورت ہے۔ اپنی اسلامی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے کم از کم دو گھنٹے فی سبیل اللہ قرآن کی خدمت انجام دیں۔ مسلم معاشرہ میں بہت زیادہ غرباء کی تعداد ہے جو سلم علاقوں اور غریب بستیوں میں جھونپڑیوں میں گزر بسر پر مجبور ہیں۔ ان معصوم بچوں اور بچیوں کو سچا اور پکا مسلمان بنانے اور باطل سازشوں سے بچانے کی ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے لہذا جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں حافظ و عالم بنایا ہے تو اس عظیم نعمت کے شکرانے میں ہم کم از کم کچھ دیر ہی سہی اﷲ کی راہ میں خدمت کو ضروری سمجھیں اور اپنے مشوروں اور خدمات کے سلسلے میں مدرسہ تعلیم القرآن کنچن باغ پر تشریف لاکر یا فون 9700248101 ، 9849215715 پر ربط کریں۔

عرس شریف
حیدرآباد 23 اکٹوبر (راست) جگر گوشۂ محبوب سبحانی پیران پیر عارف باللہ حضرت سید شاہ محمد قبول پاشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ گوشہ نشینؒ کا 105 واں اور ابوالحسنات حضرت سید شاہ خواجہ محی الدین محمد مصطفی پاشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی الملتانی زرین کلاہؒ کا 23 واں عرس شریف خانقاہ قبول مصطفوی نور خاں بازار 28، 29 ذی الحجہ 1435 ھ بروز جمعہ و ہفتہ زیرنگرانی مولانا سید شاہ محمد ابراہیم حسنی الحسینی قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ سجادہ نشین مقرر ہے۔ 28 ذی الحجہ 24 اکٹوبر جمعہ قبل نماز فجر غسل شریف، بعد نماز عصر مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہؒ میں تلاوت کلام مجید بعد نماز مغرب صندل مالی و پیشکشی چادرگل و سجادہ نشین کی دعا اور بعد نماز عشاء محفل سماع 29 ذی الحجہ م 25 اکٹوبر بعد نماز مغرب محفل نعت منقبت و بعد نماز عشاء جلسہ قرأت زیرصدارت مولانا سید شاہ محمد قبول پاشاہ قادری شطاری سجادہ نشین آستانہ شطاریہ مقرر ہے۔ مہمانان خصوصی مصباح القراء حافظ و قاری حضرت محمد عبداللہ قریشی الازہری خطیب مکہ مسجد ہوں گے۔ جلسہ کے کنوینر قاری غلام احمد نیازی اور ناظم قاری محمد سعیدالدین قادری محمودی ہوں گے۔

25 واں عرس مبارک
حیدرآباد 23 اکٹوبر (پریس نوٹ) 25 واں سالانہ عرس مبارک حضرت صوفی سید شاہ عثمان علی قادری ابوالعلائی المعروف حاجی پاشاہ قبلہؒ 24 اکٹوبر مطابق 28 ذی الحجہ بروز جمعہ بمقام آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائیؒ روبرو بس اسٹانڈ چارمینار پنچ محلہ مقرر ہے۔ پروگرام کے مطابق بعد نماز عصر ختم قرآن، بعد نماز عشاء ضرباتِ رفاعیہ، صندل مالی، حلقہ ذکر و فاتحہ خوانی، پیشکشی چادرگل ہوگی۔ بعدازاں محفل سماع رات دیر گئے تک جاری رہے گی۔ تمام مراسم عرس کی نگرانی صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی کریں گے۔