مذہبی خبریں

مجلس سیرت اہلبیت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام دس روزہ مجالس سیرت اہلبیت کی پانچویں مجلس و سالانہ فاتحہ قطب عالم حضرت حاجی خواجہ فرید الدین مسعود گنج شکر چشتیؒ 30 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء مسجد اقصیٰ نٹراج نگر جھرہ ٹپہ چبوترہ میں منعقد ہے ۔ قاری محمد عبدالصمد قادری کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ محمد ہاشم چشتی سید اشرف چشتی درویش میاں محمد امجد چشتی نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ حضرت خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی مرزائی سیرت اہلبیت و فیضان اولیاء اللہ پر خطاب کریں گے ۔ صلواۃ و سلام فاتحہ و دعائے خیر سے اختتام ہوگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 30 اکٹوبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا محمد رحیم اللہ خاں قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد فیاض کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن چشتی قادری مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس حضرت سید شاہ اسعد حسین ہارونی المعروف بہ حضرت دولہے پاشاہ قبلہ واقع اندرون درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ آغا پورہ میں 9 تا 12 نومبر مقرر ہے ۔ مراسم عرس مولانا سید شاہ نظام الدین حسین ہارونی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔ پروگرام کے مطابق 15 محرم کو بعد عصر غسل شریف 16 محرم کو 11 بجے شب صندل مالی 17 محرم کو چراغاں محفل سماع 18 محرم کو تلاوت کلام پاک محفل سماع فاتحہ توشہ شریف اور محفل رنگ چادر گل پیش کی جائے گی ۔۔
٭٭ حضرت میر مصری میاں شاہ نقشبندی قادری چشتی کا عرس شریف 12 محرم بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف صندل مالی چادر گل فاتحہ خوانی ہوگی ۔۔

جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ و
شہدائے کربلا
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلا 30 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری ، مسرس نوید بیابانی ، محمد عبدالقدیر ملتانی اور صدر کے خطابات ہوں گے ۔۔

محفل نعت پاک و ذکر شہدائے کربلاؓ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محفل نعت پاک و ذکر شہدائے کربلاؓ بضمن عرس شریف حضرت عبید المصطفی ڈاکٹر شاہ محمد بشیر احمد قادری رضوی 5 محرم بعد عشاء احاطہ درگاہ شریف حضرت سید احمد بادپاؒ احمد نگر فرسٹ لانسرز میں مقرر ہے ۔ جس کی صدارت مولانا محمد مبشر احمد رضوی کریں گے ۔ مولانا محمد فاروق عالم قادری رضوی ، مولانا محمد تحسین رضا قادری ، شہادت امام حسین و عظمت اولیاء کرام پر روشنی ڈالیں گے ۔ مولانا محمد ذاکر حسین نوری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا قاری محمد مبشر احمد رضوی خصوصی خطاب کریں گے ۔ محفل نعت پاک میں شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف نعت خواں حضرات بشمول جناب مخدوم جمالی و احمد بن باوزیر قادری وغیرہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گل ہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب سید محمد جعفر محی الدین قادری انجام دیں گے ۔۔

فضیلت خلفائے راشدین ؓ و
عظمت حضرت امام حسین ؓ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم خواتین کے زیر اہتمام 6 محرم 2-30 بجے دن محترمہ حمیدہ جمیل کی رہائش گاہ ہمایوں نگر ، نزد صفدریہ اسکول میں محترمہ اقبال مجید کے زیر نگرانی فضیلت خلفائے راشدینؓ و عظمت امام حسینؓ منعقد ہوگا ۔ محترمہ مریم زمانی ، محترمہ محمودہ علی بن صلاح ، محترمہ رحمت النساء ، محترمہ نسیمہ تراب الحسن ، محترمہ جہاندار جمال الدین ، محترمہ راحیلہ سلطانہ ، محترمہ شاہجہاں بیگم ، تقاریر فضیلت و عظمت پر جب کہ قرات کلام پاک محترمہ فہمیدہ حسین ، حمد باری تعالیٰ محترمہ طاہرہ حیات ، نعت محترمہ جمیل النساء پیش کریں گی ۔ نظامت کے فرائض محترمہ اجیر النساء انجام دیں گی ۔۔

جلسہ عظمت صحابہؓ و فضائل عاشورا
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : لجنتہ العلماء کے زیر اہتمام 30 اکٹوبر کو جلسہ عظمت صحابہؓ و فضائل عاشورا بمقام جامع مسجد اے بیاٹری لائن ملے پلی بعد نماز مغرب منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ سے مولانا مفتی احمد عبدالروف خطاب کریں گے ۔۔

جلسہ شہادت امام حسینؓ
٭٭ جلسہ شہادت امام حسینؓ 5 محرم بعد نماز عشاء یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی کمیونٹی ہال مقرر ہے ۔ صدارت محمد مجیب علی رضوی القادری کریں گے ۔ مولانا سید واسع نقشبندی اور مولانا محمد اویس قادری رضوی مخاطب کریں گے ۔۔

حسامیہ اسکول میں
جلسہ سیرت امام حسینؓ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : علامہ حسام الدین فاضل میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے حسامیہ نونہال ہائی اسکول ، اندرون کمان شیخ فیض ، یاقوت پورہ ، کامل ہال ، احاطہ اسکول میں بروز چہارشنبہ دو بجے دن جلسہ سیرت حضرت سیدنا امام حسینؓ منعقد ہوا ۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد رضوان کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جناب شیخ سلمان نے حمد باری تعالیٰ ، محمد عدنان نے نعت شریف اور محمد عادل نے منقبت سنائی ۔ ہائی اسکول کی طالبات غوثیہ بیگم ، رئیسہ سلطانہ اور محمد سلمان نے انگلش ، اردو اور تلگو زبان میں سیرت سیدنا امام حسینؓ کے عنوان پر تقاریر کیے ۔ پرائمری اسکول کے طلباء مہوش بیگم ، کوثر بیگم ، خدیجہ رئیس ، فاطمہ سہیل ، محمد خواجہ ، محمد عبدالسبحان اور محمد نعمت علی نے نعت شریف سنائی ۔ کرسپانڈنٹ اسکول جناب محمد زعیم الدین حسامی سحبان نے سیرت و شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ پر خطاب کرتے ہوئے سامعین و طلباء کو حضرات حسنینؓ کی سیرت و فضائل سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر صدر معلمہ ساجدہ بیگم ، ڈائرکٹر حسامیہ اسکول کبریٰ فاطمہ و دیگر اساتذہ کرام طلباء وطالبات و سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جوائنٹ سکریٹری محمد سہیم الدین حسامی نعمان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

محفل نعت مناقب سید الشہداء
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بزم رضائے مصطفی کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت و منقبت سید الشہداء امام حسینؓ بمکان محمد احمد حسین قادری مرحوم نزد مسجد کوثر قلعہ گولکنڈہ 6 محرم بعد عشاء زیر نگرانی الحاج محمد ساجد حسین رضوی قادری مقرر ہے ۔۔

جلسہ ازواج مطہرات و صحابیات کی
مثالی زندگیاں
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جمعیتہ العلماء حلقہ نامپلی کے زیر اہتمام جلسہ ازواج مطہرات و صحابیات کی مثالی زندگیاں برائے خواتین دارالامن فنکشن ہال مہدی پٹنم میں یکم نومبر کو صبح 10 تا 2 بجے دن زیر صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا پی ایم محمد مزمل والا جاہی رشادی بنگلور شرکت اور مخاطب کریں گے ۔۔

اعراس شریف
٭٭ اعراس حضرات بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ و حضرت سید محمد شاہ صابر حسینی صابریؒ سابقہ سجادہ نشین حضرت شاہ خاموشؒ 5 ، 6 محرم درگاہ شریف حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی منعقد ہے ۔ 5 محرم بعد نماز عصر صندل مالی قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف بعد نماز مغرب فاتحہ خوانی ، زیارت بہشتی دروازہ شریف ختم خواجگان و سوز خوانی ، 6 محرم زیارت بہشتی دروازہ شریف برائے خواتین ۔ مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین انجام دیں گے ۔۔
٭٭ حضرت حافظ سید نا میر شجاعت الدین حسین قادریؒ کے چار روزہ تقاریب عرس شریف 28 تا 31 اکٹوبر زیر نگرانی مولاناسید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ و متولی جامع مسجد شجاعیہ چارمینار ، درگاہ شریف واقع عیدی بازار میں حسب نظام العمل ذیل منعقد ہوں گی ۔ 29 اکٹوبر 4 بجے شام برآمدگی جلوس صندل شجاعیہ زیر سرپرستی سجادہ نشین جامع مسجد شجاعیہ چارمینار سے برآمد ہو کر بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار پہنچے گا ۔ بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی بدست سجادہ نشین انجام پائیں گے ۔ بعد ختم قرآن و حلقہ ذکر و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ بعد نماز عشاء زیر نگرانی مولانا سید شبیر نقشبندی و زیر صدارت سجادہ نشین بارگاہ و شجاعیہ سالانہ جلسہ منعقد ہوگا جس کو علماء و مشائخ مخاطب کریں گے ۔ جب کہ 30 اکٹوبر بعد نماز فجر قرآن خوانی 8 بجے صبح ختم قرآن اور بعد نماز مغرب محفل نعت پاک و میلاد خوانی بمقام بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار مقرر ہے ۔ 31 اکٹوبر بعد نماز عشاء نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیر نگرانی سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ بمقام خانقاہ شجاعیہ واقع عقب جامع مسجد شجاعیہ چارمینار منعقد ہوگا ۔۔

محفل نعت شریف
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سالانہ محفل نعت شریف بضمن عرس شریف حضرت سیدنا میر شجاع الدین حسین قادریؒ 30 اکٹوبر جمعرات بعد مغرب مقرر ہے ۔ قبل ازیں صبح 7 بجے بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی ہوگی اور بعد نماز مغرب محفل نعت شریف و میلاد خوانی زیر نگرانی مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ سجادہ نشین مقرر ہے ۔۔

جامع مسجد چلکل گوڑہ میں مرکزی جلسہ شہدائے کربلاؓ
عالم دین مولانا محمد نور عالم نور مصباحی ( جھارکھنڈ ) کی شرکت و خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مجلس انتظامی جامع مسجد اہلسنت و الجماعت چلکل گوڑہ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ شہدائے کربلا یکم نومبر بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ جس میں مہمان مقرر عالم دین مولانا محمد نور عالم نور مصباحی ( جھارکھنڈ ) کا خطاب ہوگا ۔ اس کے علاوہ مقامی علماء کرام میں حضرت مولانا اقبال احمد رضوی القادری کا خطاب ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ مولانا محمد عارف کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالت مآبؐ میں ملک محمد اسمعیل علی خاں ، محمد فرحت اللہ شریف ، محمد خلیل رضا ہدیہ نعت منقبت امام حسین پیش کریں گے ۔ انتظامی کمیٹی جامع مسجد چلکل گوڑہ نے شمع محمدی کے پروانوں سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔۔

قرآن مجید کی تلاوت کی حفاظت کا ذریعہ قراء کرام ہیں
اقراء قرات سوسائٹی میں جلسہ قرات سے مولانا مفتی محمد عظیم الدین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( فیاکس ) : رب تبارک و تعالی کا کلام یعنے قرآن تمام کتابوں میں افضیلت رکھتا ہے ۔ قرآن کا پڑھنا سننا ، دیکھنا پھر اس پر عمل کرنا یہ سب عبادت ہے ۔ قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود پروردگار عالم نے لی اور ہر زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کے لیے علماء کرام مفسرین و مبلغین کاتبین سے کام لیا ۔ وہیں قرآن مجید کی صحیح تلاوت کی حفاظت کا کام قراء کرام سے لیا اور لے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی محمد عظیم الدین جامعہ نظامیہ نے اقراء قرات سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ قرات کلام پاک و اظہار تشکر میں کیا ۔ انہوں نے اقراء قرات سوسائٹی کی فن قرات و اذان کی عملی تربیت پر مبنی کوششوں اور سرگرمیوں کی سراہنا کرتے ہوئے قاری محمد عبدالقیوم شاکر کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان سے تادم آخر اس کام کو لیتا رہے اور ان کے شاگردوں کو بھی توفیق دے کہ وہ بھی اس کام کو جاری رکھیں ۔ قاری محمد محتشم علی خان عالمی باڈی بلڈر نے قرآن مجید کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کی تلاوت سے دل مطمئن ہوتے ہیں ۔ لہذا ہمیں چاہئے کہ قرآن کی تلاوت کثرت سے کریں ۔ جناب مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے کہا کہ قرآن کی تلاوت کے ساتھ اس کے ترجمہ و تفسیر کو معلوم کرتے ہوئے اس پر عمل کرنا چاہئے ۔ قرآنی تعلیمات سے زندگیوں میں انقلاب آتا ہے ۔ اور اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے ۔ قاری محمد عبدالقیوم شاکر نے اقراء قرات سوسائٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر شہر کے معززین کی بڑی تعداد بھی شریک رہی ۔۔

جلسہ ذکر شہادت حضرت امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جلسہ ذکر شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 30 اکٹوبر کو 12 بجے دن احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں مفتی محمد عظیم الدین ( صدر مفتی جامعہ نظامیہ ) کی زیر نگرانی مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد رضوان قریشی کی قرات کلام مجید سے ہوگا ۔ حافظ محمد فاروق قادری ، قاری اسد اللہ شریف ، حافظ محمد عبدالنوری قادری نعت و منقبت سنائیں گے ۔ مولانا سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک کا خطاب ہوگا ۔ قبل ازیں محفل قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف کا اہتمام ہوگا ۔۔

جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ
٭ منجانب انتظامی کمیٹی مسجد محمود قادریؒ 6 محرم الحرام بروز جمعہ کو بعد نماز مغرب جلسہ فضائل و مناقب اہل بیت اطہار اور عظمت شہادت امام حسینؓ منعقد ہوگا۔ مولانا محمد الیاس احمد شاہ قادری الموسوی، حافظ محمد عثمان نقشبندی مخاطب کریں گے۔

عرس شریف
٭ حضرت عبید المصطفی ڈاکٹر شاہ محمد بشیر احمد قادری رضویؒ 5 محرم الحرام 30 اکٹوبر بروز جمعرات احاطہ درگاہ شریف حضرت سید احمد بادپا رحمۃ اللہ علیہ احمد نگر فرسٹ لانسرز مقرر ہے۔ حسب درآمد قدیم بعد نماز ظہر قرآن خوانی بمقام احاطہ درگاہ شریف حضرت بادپا علیہ الرحمہ، بعد نماز عصر محفل قل، جامع مسجد قطب شاہی اندرون ملٹری ایریا فرسٹ لانسرز، بعد نماز مغرب رسم صندل مالی و چادرگل برمزار حضرت عبیداللہ المصطفی، بعد نماز عشاء طعام تبرک برائے خاص و عام، بعد محفل نعت پاک و ذکر شہدائے کربلا رضی اللہ عنہم کا انعقاد زیرصدارت مولانا قاری محمد مبشراحمد رضوی القادری عمل میں آئے گا۔ جبکہ نگرانی جناب محمد منیر احمد قادری رضوی کریں گے۔ مولانا محمد فاروق عالم رضوی و مولانا محمد تحسین رضا مہمان مقرر ہوں گے۔ مولانا ذاکر حسین نوری فناء القادری شیخ الحدیث کا خطاب ہوگا۔ محفل نعت پاک میں شہر حیدرآباد کے نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و سلم و بارگاہ اہل بیت کرام میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔

جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ
٭ مرکزی تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام جلسہ ہائے شہادت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ و اہل بیت اطہار محرم الحرام بروز جمعرات مغرب تا عشاء مسجد طیبہ سی پی ایل عنبرپیٹ میں مقرر ہے۔ مولانا شوکت اللہ خان کامل جامعہ نظامیہ مخاطب کریں گے۔ صدارت جناب سید خلیل احمد قادری صدر تنظیم مرکزی اہلسنت والجماعت کریں گے۔
٭ مرکزی تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام جلسہ ہائے شہادت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ و اہل بیت اطہار منایا جارہا ہے۔ 5 محرم الحرام بروز جمعرات مغرب تا عشاء مسجد ٹیپو خاں عثمانیہ یونیورسٹی میں مقرر ہے۔

مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی جامع مسجد چوک میں شہید اعظمؓ کانفرنس
عالم دین مولانا محمد نور عالم نور مصباحی نوری (جھارکھنڈ) کی شرکت و خطاب
حیدرآباد 29 اکٹوبر (راست) جناب محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) و ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری (نائب صدر رحمت عالم کمیٹی) کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیراہتمام برصغیر ہند کی عظیم الشان فقیدالمثال پہلی شہید اعظم کانفرنس 3 نومبر بروز پیر بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی سرپرستی حضرت مولانا محمد عبداللہ قریشی الازہری خطیب مکہ مسجد و نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور صدارت مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمود صفی اللہ حسینی وقار پاشاہ اور نگرانی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی، نگرانی جناب محمد شوکت علی صوفی کریں گے۔ مہمان مقرر شمالی ہند کے نامور عالم دین مفکر اسلام مولانا محمد نور عالم نور مصباحی نوری (جھارکھنڈ) جن کی حیدرآباد دکن میں پہلی بار آمد ہورہی ہے کا خصوصی اور بصیرت افروز خطاب ہوگا۔ مقامی علماء کرام میں مولانا محمد اقبال احمد رضوی القادری، مولانا مفتی نیر عالم اشرفی، مولانا مفتی ذاکر حسین نوری فناء القادری، مولانا نادر المسدوسی، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری کامل جامعہ نظامیہ نائب صدر رحمت عالم کمیٹی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ قرأت کلام پاک حافظ و قاری محمد صلاح الدین جاوید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نعت شریف میں مشہور ثناء خوانِ رسولؐ محمد عمران رضا، ملک محمد اسمٰعیل علی خان، خلیل رضا بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ فرائض نظامت حافظ شیخ حسین قادری ملتانی انجام دیں گے۔ صدر استقبالیہ مرزا نثار احمد بیگ نظامی (سپریم کورٹ ایڈوکیٹ) ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد مجیب شاہد، خواجہ غلام معین الدین رضوی، سید عثمان قادری نے عامۃ المسلمین سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

قاطع الرحم جنت میں داخلہ سے محرومی کا سبب
جامع مسجد سیوا نگر میں اجتماع، مولانا حافظ محمد ذکی الدین راہی کا خطاب
حیدرآباد 29 اکٹوبر (فیاکس) آپسی تعلقات خداوند قدوس کو محبوب ہے۔ اگر آپس میں رنجش ہوجائے تو زائد وقت تک اس کو باقی نہ رکھا جائے بلکہ بہت ہی جلد اس کو دور کیا جائے اور اس کی بہترین صورت ابتدائً سلام کرنا ہے کیونکہ حدیث شریف میں آیا کہ آدمی کیلئے حلال نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زائد ترک تعلق کرلے۔ اِن خیالات کا اظہار مولانا حافظ محمد ذکی الدین راہی حسامی سیوا نگری ناظم مجلس اشاعت السنہ تلنگانہ و آندھراپردیش نے جامع مسجد سیوا نگر پٹن چیرو میں منعقدہ مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی نگرانی ایس محمد مختار حسین نے کی۔ اُنھوں نے کہاکہ جو عزیز و اقارب رشتہ داروں کے حقوق ہم پر واجب ہیں ان کو ادا نہ کرنا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنا تعلقات کو ختم کرنا اس کو قطع رحمی کہتے ہیں۔ احادیث میں اس کی نہایت مذمت آئی ہے اور ایسا کرنے والے کو نہایت مذموم فرمایا گیا۔ مولانا راہی نے کہاکہ حضور ﷺ نے فرمایا قطع تعلق کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ اِس موقع پر اہلیان محلہ کے علاوہ ایس خلیل حسین، عبدالحمید، عبدالغفور، محمد خلیل، محمد فہیم، حافظ محمد رضی الدین خاکی، حافظ محمد تقی الدین حسامی، ڈی محمد عمران، حافظ عبدالحفیظ جامعی، حافظ محمد مقصود، محمد مبین پاشاہ و دیگر موجود تھے۔