دینی اجتماعات

٭٭ جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام 2 نومبر اتوار 11 بجے دن چھتہ بازار دفتر جماعت اسلامی ہند منعقد ہوگا ۔ درس قرآن جناب خلیل الرحمن دیں گے جب کہ جناب محمد فخر الدین انصاری ’ سیرت النبیؐ ہجرت کا پہلا سال ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام 2 نومبر صبح 10 بجے جامع مسجد افضل گنج میں زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر ، مرکزی سنی اجتماع منعقد ہوگا ۔ قرات و نعت شریف کے بعد صدر محترم کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جلسہ عظمت صحابہؓ و اصلاح معاشرہ جامع مسجد منے گوڑہ وقار آباد میں 2 نومبر بعد مغرب منعقد ہوگا ۔ جس میں مفتی محمد مصدق قاسمی مخاطب کریں گے ۔ مولانا محمد پی ایم زکریا والا جاہی رشادی بنگلور مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔