ہر جمعہ بعد نماز عصر درود شریف کی مبارک مجلس کا آغاز

پروفیسر مولانا سید جہانگیر بانی جامعۃ الحرمین الشریفین کا بیان
حیدرآباد 30 اکٹوبر (فیاکس) درود شریف کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے درود شریف کتنا بڑا طاقتور ذریعہ ہے اور مومن کو دیا جانے والا بیش قیمتی تحفہ ہے معلوم کروانے کیلئے کافی ہے۔ احادیث شریف کی روشنی میں ائمہ کرام درود شریف کے 38 منافع و فوائد بتلاتے ہیں۔ عزیزان گرامی جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلتیں کئی چند ہیں جن کا یہاں بیان کرنا ممکن نہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ مومن بکثرت درود شریف پڑھنے کا خوگر ہے لیکن اس عبادت کو مؤمنین کی زندگیوں میں مزید اُجاگر کرنے کی غرض سے حرمین شریفین عربی اسلامی ماڈل یونیورسٹی حیدرآباد نے درود شریف کی اتنی بیش بہا نعمتوں کو عامۃ الناس کے قلب و دماغ میں مزید کثرت سے اس پر عمل پیرا ہوکر خود کو سرخرو کرنے کی غرض سے جمعہ کے دن درود شریف کا نذرانہ پیش کرنے کا جو بہترین وقت حدیث شریف کی روشنی میں بتلایا گیا ہے۔ وہ عصر اور مغرب کے درمیان جو مقبولیت دعا کے لئے بھی بہت مجرب ہے۔ چنانچہ اس غیرمعمولی عبادت کو سب سے بہترین وقت میں انجام دینے کی غرض سے اس انتہائی مبارک و مسعود عبادت کو ایک مہم کی نوعیت دینا سعادت مندی کی غرض سے شروع کرنا طے کیا ہے۔ 31 اکٹوبر 2014 ء کو اس مبارک مہم کے لئے نقطۂ آغاز مسجد حضرت سعدالدین واقع عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس تارناکہ میں ہوگا۔ ابتداء میں بانی جامعہ درود شریف کا ملت سے تعلق اور اس کی اہمیت و فضیلت اور مقامات بیان کریں گے۔ بعدازاں محفل درود شریف منعقد ہوگی۔ عامۃ المسلمین سے جوق درجوق شریک ہوکر سعادت دارین کے حصول کی درخواست کی جاتی ہے۔